Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

دوحہ پر حملہ ثابت کرتا ہے کہ قابض اسرائیل انسانیت کے لیے خطرہ ہے:فلسطینی دھڑے

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) فلسطینی مزاحمتی دھڑوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قابض اسرائیل کی جانب سے حماس کی قیادت اور مذاکراتی وفد کو دوحہ میں نشانہ بنانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ دشمن جنگ کو طول دینا چاہتا ہے، غزہ میں جاری نسل کشی کو جاری رکھنا چاہتا ہے، اہل غزہ کو جبری ہجرت پر مجبور کرنا اور زندگی کی تمام بنیادوں کو تباہ کرنا چاہتا ہے اور کسی بھی حل تک پہنچنے کا خواہاں نہیں۔

مزاحمتی دھڑوں نے بدھ کو جاری بیان میں کہا کہ فلسطینی قیادت خصوصاً اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہنماؤں کے خلاف یہ بزدلانہ صہیونی پالیسی دراصل اس فاشی اور مجرم دشمن کی ناکامی اور عجز کا اظہار ہے، جو حماس اور فلسطینی عوام کی استقامت اور ثابت قدمی کے سامنے بار بار شکست سے دوچار ہے۔ یہ دشمن اپنی ہزیمت کو اس وقت اور زیادہ شدت سے محسوس کر رہا ہے جب مقبوضہ بیت المقدس میں دردناک کارروائی اور غزہ میں مزاحمت کی کاری ضربوں نے اسے لرزا دیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم اپنے ان عظیم شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جو دوحہ میں دشمن کے بزدلانہ اور دھوکہ دہی کے ذریعے کیے گئے حملے میں شہید ہوئے، جن میں جهاد لبد، بدر الدوسری، ہمام الحیہ، عبداللہ عبد الواحد، مؤمن حسونہ اور احمد المملوک شامل ہیں۔ یہ سب اس وقت شہید ہوئے جب دشمن صہیونی فوج نے دارالحکومت دوحہ پر اپنا مجرمانہ حملہ کیا۔

مزاحمتی دھڑوں نے کہا کہ ہم ان شہداء کو رخصت کرتے ہوئے یہ اعلان کرتے ہیں کہ یہ جرم قابض اسرائیل کے اس خبیث اور سفاک چہرے کو بے نقاب کرتا ہے جسے مجرم ڈونلڈ ٹرمپ اور اس کی فاشی حکومت کی کھلی سرپرستی حاصل ہے۔ یہ حکومت عرب اور اسلامی ممالک کو روندنے اور تمام عالمی قوانین و اقدار کو پامال کرنے پر تلی ہوئی ہے۔

انہوں نے عرب اور اسلامی ممالک کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے تمام آزاد انسانوں سے اپیل کی کہ وہ قابض اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں کیونکہ یہ دشمن اب پوری انسانیت کے لیے ایک کھلا خطرہ بن چکا ہے۔

مزاحمتی دھڑوں نے فلسطینی عوام، برادر قطری عوام، حماس کی قیادت اور بزرگ قائد ڈاکٹر خلیل الحیہ ابو اسامہ کو اس عظیم الشان قافلے کی شہادت پر تعزیت پیش کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان شہداء کو اپنی جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور ان کے اہل خانہ اور چاہنے والوں کو صبر و حوصلہ عطا فرمائے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan