Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں مزاحمتی فورسز نے چھ غداروں کو لٹکا دیا

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )غزہ میں مزاحمت کی سکیورٹی کے ایک رہنما نے تصدیق کی کہ قابض اسرائیل کے ساتھ ملی بھگت کرنے اور غدار ی کے مجرم قرار دیے گئے چھ خائنوں کو پھانسی دے دی گئی۔

مزاحمتی رہنما نے المجد سکیورٹی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: کہ”مزاحمت نے کل اتوار کو غزہ شہر میں چھ خائنوں کے خلاف پھانسی کا حکم نافذ کیا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ مزاحمت کا خنجر کبھی نہیں ڈھلکے گا ان کے لیے جو مزاحمت اور اس کے بہادر عوام کی پشت میں خنجر گھونپنے کا حوصلہ کرتے ہیں۔

مزاحمت کی سکیورٹی نے گذشتہ دنوں شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ امدادی تقسیم کے علاقوں اور قابض اسرائیل کی کارروائیوں کے علاقوں کے قریب نہ جائیں، کیونکہ ان علاقوں کا غلط استعمال قابض اسرائیل کی سکیورٹی کارروائیوں کے لیے کیا جا رہا ہے۔

رہنما نے وضاحت کی کہ قابض اسرائیل ان علاقوں کو غداروں سے ملاقات، شہریوں اور مزاحمت کاروں کو اغوا کرنے، یا خصوصی فورسز کے گھسنے اور نئے خائن بھرتی کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے، اور شہریوں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ ان علاقوں کی طرف ہرگز نہ جائیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan