Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

عالمی ادارہ صحت کا قابض اسرائیل سے غزہ کو فوری امداد کی فراہمی کا مطالبہ

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ٹدروس گيبريسوس نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں قحط اور بھوک کی شدید صورت حال جاری ہے اور اس سلسلے میں قابض اسرائیل فوری طور پر اس انسانی آفت کو روکنے کی ذمہ داری نبھائے۔ انہوں نے بتایا کہ اس محاصرہ شدہ اور تباہ حال علاقے میں کم از کم 370 شہری بھوک سے جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تعداد گذشتہ دو ماہ میں فوت ہوئی ہے، جبکہ یہ جنگ سنہ2023ء کے 7 اکتوبر سے جاری ہے۔

ٹدروس گيبريسوس نے جنیوا میں عالمی ادارہ صحت کے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ “یہ ایک انسانی آفت ہے جس سے قابض اسرائیل بچ سکتا تھا اور جسے کسی بھی لمحے روکا جا سکتا ہے”۔

انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ اقوام متحدہ نے سنہ2023ء کے 22 اگست کو اعلان کیا تھا کہ غزہ کے بعض علاقوں میں قحط کی صورتحال ہے، جبکہ قابض اسرائیل نے قحط کو مسترد کیا تھا۔

ڈائریکٹر نے مزید کہا: “جنگ کے آغاز سے اب تک کم از کم 370 افراد شدید غذائی قلت کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں سے 300 سے زائد افراد گذشتہ دو ماہ کے دوران فوت ہوئے ہیں”۔

انہوں نے انتباہ کیا کہ “عوام کو بھوک کے ذریعے جنگی ہتھیار کے طور پر نشانہ بنانا ایک جنگی جرم ہے جو کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا، اور اس سے آئندہ تنازعات میں اس کے جواز کو خطرہ لاحق ہے۔”

ٹدروس گيبريسوس نے زور دیا کہ اس انسانی المیہ کو فوری طور پر ختم کرنا اور محاصرے کو توڑنا عالمی ذمہ داری ہے، کیونکہ غزہ میں موجود لوگ قحط سے مر رہے ہیں، جبکہ نجات دہندہ خوراک ان کے قریب موجود ٹرکوں میں دستیاب ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan