Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

رام اللہ حکام نے اسپیکر پر قرآن اور نماز پڑھنے پر پابندی لگا دی

palestine_foundation_pakistan_mosque

رام اللہ کی غیر آئینی فلسطینی حکومت نے حال ہی میں پورے مغربی کنارے میں تلاوت قرآن اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر استعمال کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ فیصلے میں قرآن پڑھنے اور باجماعت نماز کی ادائیگی کے لیے لاؤڈ اسپیکرز کا استعمال سختی سے منع کر دیا گیا ہے اور کہا گیا ے کہ نماز کی تیاری یا اذان کی آواز لاؤڈ اسپیکرز کے ذریعے مسجد سے باہر نہیں آنی چاہیے بلکہ یہ آواز صرف مسجد تک محدود رہنی چاہیے۔ اسی طرح قران سننے کے شوقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی جیب میں ایک چھوٹا قران رکھا کریں۔ مغربی کنارے کی بیشتر مساجد کے نمازیوں نے اس متنازع فیصلے کی کھل کر مخالفت کی ہے۔ بہت سے نمازیوں کی اس فیصلے پر تنقید کرتے دیکھا گیا ہے۔ بالخصوص اس صورت میں جب اکثر مساجد میں اذان کی طرح قرآن کی تلاوت لاؤڈ اسپیکر پر نہیں ہوتی۔ مساجد میں آنے جانے والے متعدد افراد نے فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ رام اللہ حکومت نے وزیر اوقاف کو صرف اس طرح کے ناپسندیدہ فیصلے کرنے کے لیے ہی رکھا ہے۔ اس فیصلے کی مخالفت کرنے والوں نے مزید کہا کہ فلسطینی غیر آئینی حکومت کے عہدیدار اس فیصلے پر عملدرآمد کروانے والوں کے لیے نہ صرف مساجد کے آئمہ، موذنین اور نمازیوں کو گرفتار بلکہ کئی افراد کو اپنے عہدوں سے معطل کرنے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس فیصلے کے بعد رام اللہ حکام نے مساجد کے آئمہ کے خلاف مہم شروع کر دی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan