غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) قابض اسرائیلی فوج نے امریکہ کی کھلی پشت پناہی اور عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کے سائے میں غزہ کے خلاف نسل کشی کی جنگ کو 699 ویں دن بھی جاری رکھا۔ غاصب دشمن نے فضائی اور زمینی گولہ باری کے ذریعے قحط زدہ اور بے گھر فلسطینیوں کو نشانہ بنایا اور مزید خونریز قتل عام کا ارتکاب کیا۔
نامہ نگاروں کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے درجنوں فضائی حملے کیے اور کئی قتل عام کی وارداتیں ڈالیں جس سے دو ملین سے زائد فلسطینی مہاجرین کی مشکلات مزید بڑھ گئیں جو پہلے ہی قحط اور بھوک کے شکنجے میں جکڑے ہوئے ہیں۔
غزہ کے ہسپتالوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق قابض اسرائیل کے جمعرات علی الصبح کے حملوں میں 31 فلسطینی شہید ہوئے جن میں سے 20 شہادتیں صرف غزہ شہر میں ہوئیں۔
قابض فوج نے شہر کے العیون اسٹریٹ پر ایک خیمے کو نشانہ بنایا جہاں بے گھر فلسطینی پناہ لیے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوئے۔