Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل کے مسلط کردہ قحط سے غزہ میں مزید 6 افراد شہید

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیل کے مسلط کردہ قحط اور غذائی قلت کے نتیجے میں مزید 6 فلسطینی شہید ہو گئے جن میں ایک معصوم بچہ بھی شامل ہے۔ یوں غذائی قلت اور بھوک سے شہادتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 367 ہو گئی ہے جن میں 131 بچے شامل ہیں۔

وزارت صحت نے بدھ کو اپنے مختصر بیان میں کہا کہ بین الاقوامی ادارہ برائے بھوک نگرانی (IPC) کی طرف سے غزہ میں باضابطہ طور پر قحط کے اعلان کے بعد سے اب تک 89 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 16 بچے بھی شامل ہیں۔ ادارے کے مطابق غزہ میں پانچ لاکھ سے زائد افراد تباہ کن سطح کی بھوک اور شدید غذائی قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔

یہ ادارہ اقوام متحدہ، مختلف انسانی تنظیموں اور حکومتوں کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ مرجع ہے جو قحط کا اعلان صرف انتہائی نایاب اور سنگین حالات میں کرتا ہے۔ ماضی میں یہ اعلان صومالیہ سنہ2011ء، جنوبی سوڈان سنہ2017ء اور سنہ2020ء اور دارفور سنہ2024ء میں کیا گیا تھا۔

قحط کے اعلان کے لیے ادارے نے تین سخت معیار مقرر کیے ہیں: کم از کم 20 فیصد آبادی شدید غذائی قلت کا شکار ہو، 30 فیصد بچے سخت غذائی قلت سے دوچار ہوں اور اموات کی شرح ہر 10 ہزار افراد میں روزانہ دو سے زیادہ ہو جائے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan