Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی مفادات خطرے میں ہیں: اسلامی جہاد

islamic-jihad اسلامی جہاد نے فلسطینی مفادات کو خطرے میں قرار دیا ہے – اسلامی جہاد کی طرف سے جاری بیان میں امریکی اور اسرائیل کی ڈکٹیشن قبول کرنے پر فلسطینی اتھارٹی کی مذمت کی ہے- بیان کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے انسانی حقوق کی کونسل میں غزہ جنگ پر اقوام متحدہ کے نمائندہ رچرڈ گولڈ کی رپورٹ پر بحث ملتوی کرنے کا مطالبہ شرمناک ہے- اس مطالبے سے ظاہر ہوتاہے کہ محمود عباس نے فلسطینی عوام کے مفادات کو اسرائیل اور امریکا کے پاس گروی رکھ دیا ہے- فلسطین کا یہ موقف نیویارک میں فلسطینی ، اسرائیلی اور امریکی سہ فریقی ملاقا ت کا شاخسانہ ہے جو محمود عباس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائڈ لائن پر امریکی سرپرستی میں اسرائیلی وزیربنیامین نیتن یاہو سے کی- یہ ملاقات فلسطینی عوام کے خلاف سازش ہے- فلسطینی اتھارٹی کا اسرائیل سے مذاکرات کے راستے پر چلنا فلسطینی عوام کے مفاد کے خلاف ہے – فلسطینی جماعتیں ذلت آمیز مذاکرات کو روکنا چاہتی ہیں- فلسطینی جماعتوں کا موقف ہے کہ ان منصوبوں پر کیا جائے جس کے ذریعے فلسطینی عوام کی مشکلات ختم ہوں اور مسئلے کا حل ہو- اسرائیل مزاحمت کے بغیرکوئی زبان نہیں سمجھتا-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan