Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ پر صہیونی بمباری میں خاتون صحافی اسلام عابد شہید

غزہ  (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) اتوار کی شب قابض اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں شہر غزہ میں صحافیہ اسلام محارب عابد شہید ہو گئیں۔

ٹی وی چینل “القدس الیوم” نے اعلان کیا کہ ہم فلسطین اور پوری دنیا کے صحافتی حلقوں کو یہ غم انگیز خبر دیتے ہیں کہ ہماری باہمت ساتھی صحافی اسلام محارب عابد صہیونی دشمن کی غادرانہ بمباری میں جام شہادت نوش کر گئیں۔

چینل نے اپنے بیان میں عزم دہراتے ہوئے کہا کہ ہماری مزاحمتی صحافتی آواز پوری قوت اور حوصلے کے ساتھ جاری رہے گی اور قابض اسرائیل کی قتل و غارت کی مشین کبھی بھی ہمارے قلم اور ہمارے کیمروں کی صدا کو خاموش نہیں کر سکے گی کیونکہ یہ آواز دراصل فلسطینی عوام کی آواز ہے۔

اسلام عابد کی شہادت کے ساتھ ہی غزہ کی پٹی میں سنہ2023ء کے 7 اکتوبر کو قابض اسرائیل کی جارحانہ جنگ کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والے صحافیوں اور صحافی خواتین کی تعداد بڑھ کر 247 ہو گئی ہے۔ اس عرصے میں سیکڑوں صحافی زخمی اور گرفتار بھی کیے گئے جبکہ درجنوں میڈیا ادارے اور دفاتر صہیونی بمباری میں تباہ کر دیے گئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan