Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

الخلیل کے جنوب میں قابض فوج اور صہیونی آبادکاروں کی دہشتگردی، 7 فلسطینی زخمی

الخلیل  (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) قابض اسرائیلی فوج کی درندگی اور صہیونی آبادکاروں کے دہشتگرد حملوں کے نتیجے میں اتوار کی شب جنوبی الخلیل میں 7 فلسطینی زخمی ہو گئے جبکہ درجنوں شہری آنسو گیس کے دھوئیں سے متاثر ہوئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے الخلیل کے جنوب میں واقع الفوار پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول دیا اور اندھا دھند گولیاں، آنسو گیس کے شیل اور آواز پیدا کرنے والے دھماکہ خیز بم برسائے جس کے نتیجے میں کیمپ کے اندر شدید جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ فلسطینی نوجوانوں نے قابض فوج کی بکتربند گاڑیوں پر پتھروں اور خالی بوتلوں سے مزاحمت کی۔

فلسطینی ہلال احمر نے بتایا کہ اس کے طبی عملے نے الفوار کیمپ میں تین فلسطینیوں کو زندہ گولیوں سے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جن میں دو نوجوان ٹانگوں میں زخمی ہوئے جبکہ ایک لڑکی کی گردن پر گولی کا خراش لگا۔

یطا کے سرکاری ہسپتال کے ذرائع نے کہا کہ ایمرجنسی وارڈ میں پانچ زخمی لائے گئے جو قابض فوج کی فائرنگ کا نشانہ بنے تھے۔ دیگر متعدد شہریوں کا میدان میں ہی علاج کیا گیا جو قابض فوج کی جانب سے گھروں، گاڑیوں اور شہریوں پر اندھا دھند برسائی گئی آنسو گیس سے متاثر ہوئے۔

اسی دوران قابض فوج کی سرپرستی میں صہیونی آبادکاروں نے جنوبی الخلیل کے مسافر یطا کے علاقے خلہ الضبع پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری اور اس کی اہلیہ زخمی ہوئے اور تین دیگر کو گرفتار کر لیا گیا۔

عینی شاہدین اور طبی ذرائع کے مطابق آبادکاروں نے خلہ الضبع میں گھروں پر دھاوا بول کر فلسطینیوں کو زد و کوب کیا۔ فلسطینی ہلال احمر نے تصدیق کی کہ اس کے عملے نے ایک معمر فلسطینی مرد اور ایک خاتون کو شدید مارپیٹ کے بعد طبی امداد فراہم کی۔

ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے تین فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا جن کے نام محمد بدوی دبابسہ، عباس عدنان دبابسہ اور سلیمان علی دبابسہ ہیں۔ اس دوران صہیونی آبادکاروں نے محمد بدوی دبابسہ کی زرعی زمین سے مویشیوں کا چارہ بھی چرا لیا۔

دیوار اور بستیوں کے خلاف مزاحمتی کمیشن کی رپورٹ کے مطابق جولائی کے مہینے میں صہیونی آبادکاروں نے مغربی کنارے میں 466 حملے کیے جن کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید ہوئے اور 50 خاندانوں پر مشتمل دو بدوی آبادیوں کو جبری طور پر بے دخل کیا گیا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ قابض آبادکاروں نے 15 نئی غیرقانونی بستیوں کی بنیاد ڈالنے کی بھی کوشش کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan