Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں پناہ کا بحران 96 فیصد سے تجاوز کر گیا، قابض اسرائیل انسانی المیہ بڑھا رہا ہے

غزہ – (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) حکومتی میڈیا دفتر نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں پناہ گاہوں کی قلت 96 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ جنوبی محافظات پہلے ہی 13 لاکھ جبری بے گھر فلسطینیوں کو سنبھالنے کے قابل نہیں ہیں۔ اس کے باوجود قابض اسرائیل دانستہ طور پر انسانی بحران کو بڑھا رہا ہے۔

دفتر کے مطابق، غزہ شہر پر نئے زمینی حملے کی دھمکیوں کے سائے میں 24 لاکھ سے زائد فلسطینی شدید خطرات سے دوچار ہیں۔ اگرچہ قابض اسرائیل نے خیمے داخل کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اب تک صرف 10 ہزار خیمے پہنچے ہیں، جو کل ضرورت کا صرف 4 فیصد ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سرحدی چوکیوں پر کوئی پناہ گاہی سامان موجود نہیں کیونکہ قابض اسرائیل نے عالمی اداروں کے کام میں رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں، جس سے لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

دفتر نے واضح کیا کہ جنوبی غزہ میں کوئی محفوظ علاقہ نہیں بچا کیونکہ قابض فوج نے پٹی کے تقریباً 77 فیصد رقبے پر عسکری گرفت مضبوط کر رکھی ہے۔ اس صورتحال میں نیا انخلاء ممکن نہیں اور لاکھوں بے گھر افراد کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

بیان میں قابض اسرائیل، امریکہ اور عالمی برادری کو اس المیے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ پناہ گاہوں کے لیے فوری اور بلاشرط سامان داخل کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan