Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل غزہ اور شمالی علاقوں میں جبری ہجرت کی منصوبہ بندی کر رہا ہے:وزارت داخلہ

غزہ – (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) فلسطینی وزارت داخلہ و قومی سلامتی نے غزہ کے عوام کے صبر و استقامت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض اسرائیل شہریوں کو جبری بے دخلی اور قحط کے ذریعے شہر چھوڑنے پر مجبور کرنے کی مذموم سازش کر رہا ہے۔

وزارت کے مطابق قابض دشمن روزانہ نہتے شہریوں پر بمباری، اجتماعی قتل عام اور قحط مسلط کر کے انہیں خان یونس اور جنوبی غزہ کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے۔ شہری محلوں کو دھماکہ خیز مواد سے منہدم کرنا اور خیموں تک کو نشانہ بنانا انسانیت کے ماتھے پر کلنک قرار دیا گیا۔

وزارت داخلہ نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ قابض کے دھمکیوں اور پروپیگنڈا کے آگے نہ جھکیں اور اپنی زمینوں و گھروں پر ثابت قدم رہیں۔ ساتھ ہی عالمی برادری اور ثالثوں سے اپیل کی گئی کہ وہ فوری اقدامات کر کے قابض اسرائیل کو جنگی جرائم اور جبری ہجرت کے منصوبوں سے روکے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan