Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں ہر شکل کا جہنم برپا، قحط سب سے بڑی مصیبت بن چکا: فلپ لازارینی

نیویارک –  (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی امدادی ایجنسی انروا کے کمشنر جنرل فلیپ لازارینی نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں قحط شدت اختیار کر رہا ہے اور وہاں جہنم اپنی تمام تر شکلوں کے ساتھ ظاہر ہو رہا ہے۔

لازارینی نے اتوار کے روز اپنے بیان میں کہا کہ قحط غزہ کے عوام کو درپیش تازہ ترین اور سب سے ہولناک آفت کے طور پر سامنے آیا ہے۔ ان کے بقول:
“جہنم غزہ میں ہر سمت سے اپنی صورت دکھا رہا ہے۔”

انہوں نے زور دے کر کہا کہ دنیا کا وہ نعرہ جس میں کہا گیا تھا کہ “یہ دوبارہ کبھی نہیں ہوگا” آج جان بوجھ کر دہرایا جا رہا ہے، اور یہ حقیقت ہمیشہ دنیا کو کچوکے لگاتی رہے گی۔ لازارینی نے مزید کہا:
“انکار، انسانیت سلب کرنے کی بدترین شکل ہے۔”

انہوں نے قابض اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ وہ جھوٹے بیانیے گھڑنے کا سلسلہ بند کرے اور انسانی تنظیموں کو بلا رکاوٹ امداد پہنچانے کی اجازت دے۔ ساتھ ہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی صحافیوں کو غزہ کے اندر آزادانہ طور پر جا کر حالات کی کوریج کرنے دی جائے تاکہ دنیا حقیقت سے آگاہ ہو سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan