Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حکومت کے قابض اسرائیل کے خلاف اقدامات سے انکار پر ڈچ وزیر خارجہ مستعفی

(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )

ہالینڈ کے وزیر خارجہ کاسپار فیلڈکیمپ نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے یہ فیصلہ اُس وقت کیا جب نگران حکومت نے قابض اسرائیل کے خلاف کسی نئے اقدام یا سزا کے نفاذ سے انکار کر دیا، حالانکہ غزہ پر جنگ اور غربِ اردن میں جارحانہ بستیاں تیزی سے بڑھائی جا رہی ہیں۔

فیلڈکیمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ کابینہ قابض اسرائیل کے خلاف کوئی اہم اضافی اقدامات کرنے کی حامی نہیں ہے اور اس مسئلے پر اندرونِ کابینہ سخت مزاحمت موجود ہے۔

گزشتہ روز وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا تھا کہ قابض اسرائیل پر مزید پابندیاں لگائی جائیں۔ یہ مطالبہ اُس وقت سامنے آیا جب جولائی میں ہالینڈ نے اعلان کیا تھا کہ دائیں بازو کے انتہا پسند اسرائیلی وزراء ایتمار بن گویر اور بیزلیل سموٹریچ کو ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ہالینڈ ان 21 یورپی ممالک میں شامل ہے جنہوں نے گزشتہ جمعرات ایک مشترکہ بیان میں قابض اسرائیل کے غربِ اردن میں ایک بڑے نوآبادیاتی منصوبے کی منظوری کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور ناقابلِ قبول قرار دیا۔

فیلڈکیمپ نے وضاحت کی کہ ان کی طرف سے تجویز کردہ اقدامات پر تفصیلی بحث ضرور ہوئی، لیکن بیشتر وزراء نے ان کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں وہ مزید بطور وزیر خارجہ کام نہیں کر سکتے کیونکہ انہیں آئندہ ہفتوں اور مہینوں میں اپنی صلاحیت پر اعتماد باقی نہیں رہا۔

واضح رہے کہ ہالینڈ کی حکومت تین جون کو ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی تھی اور اب تک نگران حکومت ہی کام چلا رہی ہے۔ نئی حکومت کا قیام اکتوبر میں متوقع انتخابات کے بعد ہی ہوگا، جو کئی ماہ تک طول پکڑ سکتا ہے۔

جمعہ ہی کو اقوام متحدہ نے باضابطہ اعلان کیا کہ غزہ میں قحط کی حالت پیدا ہو چکی ہے۔ ادارے کے ماہرین کے مطابق پانچ لاکھ فلسطینی انتہائی کسمپرسی اور جان لیوا بھوک کا شکار ہیں اور اس کے براہِ راست ذمہ دار قابض اسرائیل ہے، جس نے سنہ 2023ء سے غزہ پر مسلط جنگ میں کھانے پینے کی اشیاء روک دی ہیں۔

سات اکتوبر سنہ 2023ء سے قابض اسرائیل، امریکہ کی آشیر باد سے، غزہ میں اجتماعی قتلِ عام، تباہی، جبری ہجرت اور نسل کشی کے جرائم کر رہا ہے۔ ان خونریز حملوں میں اب تک دو لاکھ انیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر عورتیں اور بچے شامل ہیں۔ دس ہزار سے زیادہ فلسطینی تاحال لاپتہ ہیں، جبکہ دو ملین سے زیادہ اپنے گھروں سے بے دخل ہو کر بھوک اور قحط کی بدترین اذیت جھیل رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan