صیہونی حکومت کی مخالف یہودی تنظیموں نے غزہ کے لئے امدادی کاروان روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ امدادی کارواں اگلے مہینے غزہ کی طرف روانہ ہوگا اور اسمیں برطانیہ،جرمنی اور امریکہ کے امدادی کارکن شامل ہونگے۔ اس امدادی کارواں میں اسکول کے طلبا، بیماروں اور ماہی گيروں کے لئے امدادی سامان ہوگا۔ صیہونی حکومت کی مخالف یہودی تنظیموں نے کہا ہےکہ اس امدادی کاروان کا ھدف غزہ کے محاصرے کے خلاف احتجاج کرنا ہے اور یہ بتانا ہےکہ صیہونی حکومت کی پالیسیاں مذھب یہود سے کوئي تعلق نہیں رکھتی ہیں اور یہودی صیہونی حکومت کی پالیسیوں سے راضی نہیں ہیں۔