Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل کا غزہ پر قبضے کا منصوبہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے: مصر

قاہرہ – (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مصر نے قابض اسرائیل کے اس خطرناک منصوبے پر سخت تنبیہ جاری کی ہے جس کے تحت غزہ شہر پر قبضے کی سازش کی جا رہی ہے۔ قاہرہ نے واضح کیا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی اور خطے کے امن و استحکام کے لیے براہِ راست خطرہ ہے۔

مصری وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومتِ مصر اسرائیل کی اُن منصوبہ بندیوں کو ’’انتہائی تشویش‘‘ کے ساتھ دیکھ رہی ہے جن کے تحت پورے غزہ کے شہروں پر قبضہ کرنے کے لیے حملہ کیا جانا ہے۔ وزارت نے اس اقدام کو فلسطینی سرزمین پر غیر قانونی قبضے کو مزید مضبوط کرنے کی کھلی سازش قرار دیا۔

مصر نے اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ چاہے وہ غربِ اردن ہو یا غزہ، قابض اسرائیل کی درندگی اور بڑھتا ہوا جبر نہایت خطرناک ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ جبری بے دخلی کے منصوبے نہ صرف انسانیت کے خلاف مجرمانہ سازش ہیں بلکہ یہ معصوم فلسطینی شہریوں کے خلاف ’’منظم جرائم‘‘ ہیں۔ یہ عمل خطے کو مزید جنگ اور تشدد میں جھونکنے کے ساتھ ساتھ ثالثوں کی کاوشوں اور فائر بندی و قیدیوں کے تبادلے کے لیے پیش کی جانے والی تجاویز کو بھی سبوتاژ کرتا ہے۔

وزارتِ خارجہ نے زور دیا کہ قابض اسرائیل کا ’’طاقت کے گھمنڈ‘‘ پر مبنی رویہ اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی سیاسی حساب کتاب میں ایک سنگین غلطی ہے۔ اس کے نتیجے میں خطے میں مزید اشتعال اور بھڑکاؤ پیدا ہوگا اور یہ خطرناک پالیسی دور رس نتائج کے ساتھ علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کو تباہ کر دے گی۔

مصر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر قابض اسرائیل کی غزہ پر مسلط کردہ جنگ کو روکے، فلسطینی شہریوں پر ڈھائے جانے والے جرائم کا سلسلہ بند کرائے اور سلامتی کونسل اپنی ذمہ داریاں پوری کرے تاکہ مشرق وسطیٰ کو مزید عدم استحکام کے اندھیروں میں دھکیلے جانے سے بچایا جا سکے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اسرائیلی کابینہ نے غزہ شہر پر قبضے اور اس کے باسیوں کو جبراً جنوبی غزہ کی طرف دھکیلنے کے منصوبے کی منظوری دی تھی۔ اس فیصلے پر فلسطینی اور عالمی سطح پر شدید مذمت کی گئی، جس کے بعد فریقین کے درمیان مذاکرات کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوا۔

غزہ پر اسرائیل کی نسل کش جنگ مسلسل 685ویں روز بھی جاری ہے، جہاں شہری ایک طرف بمباری اور دوسری جانب سخت محاصرے کا شکار ہیں، جس نے خوراک اور ادویات تک کی فراہمی بند کر دی ہے۔ نتیجتاً انسانی و معاشی صورتحال انتہائی ابتر ہو چکی ہے اور غزہ کے عوام موت کے دہانے پر کھڑے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan