غزہ – (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) قابض اسرائیل کی وحشیانہ کارروائی میں شمال مغربی غزہ کے علاقے السودانیہ میں امدادی سامان کے منتظر فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 9 فلسطینی شہید اور 28 دیگر زخمی ہو گئے۔
میڈیکل سروسز کے مطابق قابض اسرائیل کی فائرنگ سے 9 شہداء اور 28 زخمیوں کو امدادی سرگرمیوں کے دوران شمال مغربی غزہ کے السودانیہ علاقے سے نکالا گیا۔
مزید یہ کہ حمد ہسپتال سے بھی کچھ زخمیوں کو دیگر امدادی ٹیموں نے منتقل کیا۔
سنہ2023ء کے سات اکتوبر سے قابض اسرائیل نے غزہ میں اجتماعی قتل عام کی جنگ جاری رکھی ہوئی ہے، جس میں قتل، قحط، تباہی اور جبری نقل مکانی شامل ہے، اور یہ سب بین الاقوامی برادری کی اپیلوں اور بین الاقوامی عدالت کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے کیا جا رہا ہے۔
اس درندگی کے نتیجے میں دو لاکھ دس ہزار سے زائد افراد شہید یا زخمی ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت بچے اور خواتین کی ہے، اور نو ہزار سے زائد لاپتہ ہیں، اس کے علاوہ لاکھوں بے گھر افراد اور قحط کی وجہ سے سینکڑوں افراد کی جانیں ضائع ہو چکی ہیں، جن میں درجنوں بچے بھی شامل ہیں۔