بیروت ۔ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) لبنان کے جنوب میں پیر کے روز قابض اسرائیل کے فضائی حملے میں 4 لبنانی شہری زخمی ہوگئے۔
لبنان کی وزارت صحت نے تصدیق کی کہ 4 شہری زخمی ہوئے، جب قابض اسرائیل کی ڈرون طیارے نے الخيام قصبے کو نشانہ بنایا۔
قابض فوج لبنان میں فائر بندی کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے، جو 27 نومبر سنہ2024ء کو نافذ ہوا تھا۔ باضابطہ اعداد و شمار کے مطابق اس معاہدے کے آغاز سے اب تک قابض فوج کی ہزاروں خلاف ورزیوں کے نتیجے میں تقریباً 216 افراد شہید اور 508 دیگر مختلف نوعیت کے زخموں میں مبتلا ہوچکے ہیں۔
قابض اسرائیل نے لبنان پر اپنا جارحانہ حملہ 8 اکتوبر سنہ2023ء کو شروع کیا، جو 23 ستمبر سنہ2024ء سے وسیع پیمانے کی جنگ میں تبدیل ہوگیا۔
اس جنگ نے لبنان کے جنوب میں 4 ہزار سے زائد شہداء دیے اور تقریباً 17 ہزار افراد زخمی ہوئے، ساتھ ہی بنیادی ڈھانچے کو وسیع پیمانے پر نقصان پہنچا اور اندرون ملک نقل مکانی کی شدید لہر دوڑی۔