Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں جنگ بندی کی امید, حماس نے ثالثوں کے تجویز کردہ منصوبے کی منظوری دے دی

غزہ ۔ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )  اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ایک ذمہ دار نے اعلان کیا کہ جماعت نے مصر اور قطر کی جانب سے پیش کیے گئے منصوبے کو منظور کر لیا ہے، جس کے تحت غزہ کی پٹی میں 60 دن کے لیے جنگ بندی ہوگی، ساتھ ہی قابض اسرائیل کے قیدیوں کی رہائی دو مراحل میں اور مقتول قیدیوں کی لاشوں کی کی واپسی بھی شامل ہے۔

ایک فلسطینی اہلکار نے جس نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ تجویز قابض اسرائیل اور حماس کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے آغاز کے لیے ایک فریم ورک کے طور پر پیش کی گئی ہے، جس کا مقصد مستقل جنگ بندی قائم کرنا ہے۔

اسلامی جہاد کے ایک رہنما نے تصدیق کی کہ یہ منصوبہ جزوی جنگ بندی اور قیدیوں کے بتدریج تبادلے کی ایک تجویز پر مشتمل ہے اور فلسطینی دھڑے اس تجویز کے ساتھ مثبت رویہ اختیار کر رہے ہیں تاکہ غزہ کے عام شہریوں کی مشکلات کم کی جا سکیں۔

قابض اسرائیل امریکہ کی بھرپور حمایت کے ساتھ سنہ2023ء کے 7 اکتوبر سے غزہ میں ایک منظم فلسطینی نسل کشی کر رہا ہے، جس میں قتل، بھوک، تباہی اور جبری ہجرت شامل ہے۔عالمی برادری کی اپیلیں اور عالمی عدالت کے احکامات نظر انداز کیے جا رہے ہیں۔

اس اسرائیلی درندگی نے اب تک 61 ہزار 944 فلسطینیوں کو شہید کر دیا، جبکہ ایک لاکھ 55 ہزار 886 زخمی ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 9 ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں، سیکڑوں ہزار نجات طلب فلسطینی اپنے گھروں سے بے دخل ہوئے، اور شدید قحط نے 258 افراد کی جانیں لے لی، جن میں 110 بچے شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan