غزہ ۔ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) اسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرايا القدس نے پیر کی شام غزہ کے الزيتون علاقے میں قابض اسرائیل کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر پر راکٹوں سے بھرپور حملہ کیا ہے۔
سرايا القدس نے اپنے ٹیلی گرام پیج پر جاری بیان میں کہا کہ ” سوموار کی دوپہر ہم نے مارٹر (کالیبر 60) کے گولوں سے قابض اسرائیل کے دشمن کے کمانڈ اینڈ کنٹرول کے مرکز پر حملہ کیا، جو کہ الفرقان سکول کے اندر واقع ہے۔
قابض اسرائیل کی سنہ2023ء سے جاری وحشیانہ جارحیت کے آغاز سے مزاحمتی گروہ خاص طور پر القسام بریگیڈز ہر ممکن طریقے سے قابض دشمن کے مقابلے میں مزاحمت کر رہے ہیں، قابض فوج کو جانی نقصان پہنچا رہے ہیں اور زخمی کر رہے ہیں۔
یہ کارروائی واضح طور پر فلسطینیوں کی آزادی کی جدوجہد، قابض اسرائیل کی درندگی اور غزہ پر جاری اجتماعی سزا کے خلاف ایک خودمختار مزاحمتی اقدام کے طور پر سامنے آئی ہے۔