Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں امداد کے لیے قطار میں کھڑے فلسطینیوں پر قابض اسرائیل کا وحشیانہ حملہ، 6 شہید

غزہ ۔  (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )  غزہ کے شمال مغربی علاقے السوادیہ میں امدادی سامان کے منتظر فلسطینیوں پر قابض اسرائیل کی وحشیانہ فائرنگ سے 6 شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

حمد ہسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ ہسپتال میں چھہ شہداء کی لاشیں لائی گئیں، جنہیں قابض اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے شہید کیا۔

یاد رہے کہ سنہ سات اکتوبر 2023ء سے قابض اسرائیل غزہ میں ایک منظم اور خونریز نسل کشی کی جنگ مسلط کیے ہوئے ہے، جس میں قتل، بھوک و قحط، تباہی اور زبردستی بے دخلی شامل ہیں، اور عالمی برادری کی ہر اپیل اور بین الاقوامی عدالت کے احکامات کو قابض اسرائیل نے مکمل نظرانداز کیا ہے۔

اس نسل کشی سے اب تک 2 لاکھ 10 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں، جن میں اکثریت بچے اور خواتین ہیں۔ 9 ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں، جبکہ سینکڑوں ہزار فلسطینی بے گھر اور قحط کی لپیٹ میں آچکے ہیں، جس میں درجنوں بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan