Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل کے دامون عقوبت خانے میں فلسطینی خواتین اسیرات سے منظم درندگی جاری

رام اللہ – (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) کلب برائے اسیران فلسطین نے بتایا ہے کہ قابض اسرائیل کی جیل “الدامون” میں قید 48 فلسطینی خواتین اسیرات گذشتہ دنوں قابض جیل انتظامیہ کی طرف سے منظم اور سفاک درندگی کا شکار بنیں۔

کلب کے مطابق صرف موجودہ ماہ اگست کے ابتدائی پندرہ دنوں میں ہی صہیونی جیل انتظامیہ نے چار بڑے کریک ڈاؤن آپریشن کیے۔ ان کارروائیوں کے دوران خواتین اسیرات کو زبردستی ہتھکڑیاں لگا کر ذلیل و خوار کیا گیا، انہیں کال کوٹھڑیوں سے گھسیٹ کر نکالا گیا، سر جھکانے پر مجبور کیا گیا اور صحن میں لے جا کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ان میں سے دو کارروائیوں میں قابض فورسز نے زہریلی گیس اور پولیس کے کتے بھی استعمال کیے۔

اسیران کلب نے وضاحت کی کہ یہ حملے کوئی نئی بات نہیں بلکہ قابض اسرائیل کی جیلوں میں اسیران بالخصوص خواتین کے خلاف ایک منظم پالیسی ہے جو اب پہلے سے کہیں زیادہ شدت کے ساتھ جاری ہے، خصوصاً جب سے قابض اسرائیل نے فلسطینی عوام کے خلاف کھلی جنگ اور نسل کشی کا آغاز کیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ فلسطینی خواتین اسیرات کی زندگی ناقابلِ بیان حد تک کربناک ہے۔ وہ اجتماعی صبر اور استقامت سے قابض اسرائیل کی وحشیانہ پالیسیوں کا مقابلہ کر رہی ہیں مگر انہیں سب سے بنیادی انسانی حقوق سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے۔

خواتین اسیرات کو ناقص اور قلیل مقدار میں کھانا دیا جاتا ہے جس میں اکثر اوقات سڑا ہوا اور ناقابلِ خورد و نوش کھانا بھی شامل ہوتا ہے۔ اس کے باعث وہ بھوک اور بیماریوں کا سامنا کر رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جیل کے اندر بدترین ماحولیاتی حالات ہیں، گرمی اور نمی میں شدید اضافے کے باعث کیڑے مکوڑوں کی بھرمار ہے جس کے نتیجے میں قیدی خواتین جلدی بیماریوں میں مبتلا ہو رہی ہیں، جب کہ ہوا کی نکاسی کے لیے کوئی سہولت نہیں اور خواتین کے لیے ضروری ذاتی سامان کی شدید قلت ہے۔

یہ تمام مظالم اس حقیقت کو آشکار کرتے ہیں کہ قابض اسرائیل نہ صرف غزہ اور مغربی کنارے میں قتل عام اور نسل کشی کر رہا ہے بلکہ اپنی جیلوں میں بھی فلسطینی خواتین اور مرد اسیران کے خلاف ایک بھیانک اور منظم انسانی سزائیں مسلط کر رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan