اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں ’’ تلمودی باغات‘‘ کی تعمیر کے لیے شہر کی عیسائی میونسپلٹی کے علاقوں میں عمارتوں کو مسمار اور بلڈوز کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ علاقائی ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مشرقی مقبوضہ بیت المقدس میں عیسوی میونسپلٹی میں بہت سے غذائی اجناس کے سٹور، اور زرعی اشیاء کے مراکز کو منہدم کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح اسرائیلی فوج نے ملحقہ بہت سی اراضی بھی بلڈوز کر دی۔ ذرائع نے مزید کہا ہے کہ جن لوگوں کی عمارات یا اشیا کو تباہ کیا گیا وہ خلیل عبداللہ داری، محمد احمد شیخہ عبید اور خالد ابوریالہ کی ملکیت تھیں۔ اسرائیلی فوج نے اپنے آپریشن کے دوران شہر کو مختلف جہات سے گھیرے میں لیا اور شہر کے اندر چیک پوسٹیں قائم کر لیں، اس دوران شہر میں لوگوں کے آنے جانے پر پابندی لگا دی