Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں زخمیوں کی تعداد روزانہ تین گنا بڑھ رہی ہے، ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز

جنیوا – (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) بین الاقوامی تنظیم ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی زخمیوں کی تعداد روزانہ تین گنا بڑھ رہی ہے، خصوصاً جب سے قابض اسرائیل اور امریکہ کے تعاون سے قائم نام نہاد ’’غزہ ہیومنٹیرین ریلیف فاؤنڈیشن‘‘ کے مراکز کے ذریعے امداد کی تقسیم شروع ہوئی ہے۔

غزہ میں تنظیم کے نائب طبی رابطہ کار محمد ابو مغیصب نے بتایا کہ جنگ سے پہلے بھی غزہ کا نظامِ صحت انتہائی کمزور تھا، مگر اب اس کا صرف کھوکھلا ڈھانچہ باقی رہ گیا ہے جو بمشکل چل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابض اسرائیل کی پشت پناہی سے قائم کردہ یہ امدادی مراکز دراصل خوراک تقسیم کرنے کے بہانے قتل گاہیں بن گئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان مقامات سے زخمیوں کی تعداد روزانہ تین گنا زیادہ ہونے لگی ہے۔

ابو مغیصب کے مطابق بڑی تعداد میں فلسطینی زخمی ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے ایسی لاشیں آتی ہیں جن کے اعضا کٹے ہوتے ہیں، ہڈیاں چکناچور ہو چکی ہوتی ہیں، شدید انفیکشن اور پھٹی ہوئی شریانیں فوری سرجری اور آئی سی یو کی متقاضی ہوتی ہیں، لیکن غزہ کے تباہ حال نظامِ صحت میں یہ سہولتیں اب عملاً موجود نہیں رہیں۔

انہوں نے افسوس کے ساتھ کہا کہ غزہ کے بچے کھچے ہسپتالوں میں آپریشن تھیٹر اور آئی سی یو کی سہولتیں مسلسل ناکارہ ہو رہی ہیں، اور حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ اگر عالمی سطح پر فوری طور پر نسل کشی روکنے کے اقدامات نہ کیے گئے تو نہ ہسپتال بچیں گے، نہ مریض اور نہ ہی مستقبل۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan