Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض صہیونی ریاست بے قابو بھیڑیے کا روپ دھار چکی: حماس

غزہ – (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل دو ملین سے زائد مظلوم فلسطینیوں پر غزہ میں بھوک اور افراتفری مسلط کرنے کی سفاک منصوبہ بندی جاری رکھے ہوئے ہے، جس کے ذریعے انہیں زندگی کے بنیادی ترین حق، یعنی خوراک سے بھی محروم کیا جا رہا ہے۔

حماس نے اپنے جاری کردہ بیان میں واضح کیا کہ قابض اسرائیل امداد کی قاتلانہ تقسیم کے طریقہ کار پر ڈٹا ہوا ہے اور اقوام متحدہ و عالمی انسانی تنظیموں کو اپنے فرائض ادا کرنے سے روک رہا ہے، تاکہ وہ امداد کو محفوظ انداز میں عوام تک نہ پہنچا سکیں۔

بیان میں کہا گیا کہ قابض اسرائیل غزہ کے مختلف علاقوں پر اندھا دھند اور وحشیانہ بمباری جاری رکھے ہوئے ہے، جس کا ہدف شہریوں کے گھر اور بے گھر فلسطینیوں کے خیمے ہیں۔

حماس نے خبردار کیا کہ یہ مسلسل بھوکا رکھنے کی پالیسی اور روزانہ کی بنیاد پر قتل عام، عالمی برادری کے لیے ایک کھلا چیلنج اور نسل کشی کے منظم منصوبے کو جاری رکھنے کا صاف اشارہ ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ مجرمِ جنگ بنجمن نیتن یاھو اس تباہ کن اور بے مقصد جنگ کو صرف اپنی سیاسی اور ذاتی مفادات کے لیے طول دے رہا ہے، اپنے قیدی فوجیوں کی زندگیوں یا انجام کی پروا کیے بغیر، اور اپنی ہوسِ اقتدار کے لیے فلسطینی خون کا بہاؤ جاری رکھنے کو ترجیح دے رہا ہے۔

حماس نے دنیا بھر میں فلسطینی کاز کے لیے جاری عوامی یکجہتی کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس یکجہتی کو مزید بڑھایا اور تیز کیا جائے، تاکہ غزہ میں قتل عام اور بھوک کے ہتھیار کے ذریعے کی جانے والی نسل کشی کو روکا جا سکے۔

حماس نے عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی حکومت پر دباؤ ڈالیں اور اپنے اثرورسوخ کا استعمال کر کے قابض اسرائیل کی فاشسٹ پالیسیوں کو روکیں، بھوک کے ہتھیار کو ناکام بنائیں اور فلسطینی عوام کو جبری ہجرت پر مجبور کرنے کے منصوبے کو دفن کر دیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan