Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں صحافیوں کا قتل بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے:اقوام متحدہ کا انتباہ

غزہ – (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )  اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ میں چھ صحافیوں کو نشانہ بنا کر شہید کرنا بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے بیان میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج نے ایک خیمے کو نشانہ بنایا جس میں الجزیرہ نیٹ ورک کے پانچ ارکان موجود تھے، جن میں رپورٹر انس الشریف بھی شامل تھے، جبکہ ایک آزاد فوٹوگرافر بھی اسی حملے میں شہید ہوا۔ یہ بمباری خود قابض اسرائیل نے اپنی سرکاری تصدیق میں قبول کی ہے۔

بیان میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ اکتوبر سنہ 2023ء میں شروع ہونے والی اس خونی جنگ کے بعد سے اب تک کم از کم 242 فلسطینی صحافی غزہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔

اسی تناظر میں یورپی یونین کی کمشنر برائے مساوات حاجہ لحبیب نے کہا کہ غزہ میں قابض اسرائیل کی طرف سے صحافیوں کا قتل، جن میں انس الشریف بھی شامل ہیں، آزادی صحافت پر براہِ راست حملہ ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں شہید صحافیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور زور دیا کہ عام شہریوں اور صحافیوں کو ہر حال میں تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ قابض اسرائیل نے اکتوبر سنہ 2023ء سے غزہ میں فلسطینی صحافیوں کو قتل کرنے کی کھلی اور منظم مہم چلا رکھی ہے۔ اس خطرناک ماحول میں صحافی اپنی جانوں کو ہتھیلی پر رکھ کر میدان میں موجود رہتے ہیں تاکہ دنیا کو قابض فوج کے جرائم، قتل، بھوک اور جبری بے دخلی کے ثبوت پہنچا سکیں۔

اتوار کی شام اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ شہر کے مغربی حصے میں الشفاء ہسپتال کے سامنے صحافیوں کے خیمے پر بمباری کر کے الجزیرہ کے عملے سمیت سات صحافیوں کو شہید کر دیا۔

حکومتی میڈیا آفس کے مطابق غزہ پر جاری اس نسل کش حملے میں اب تک شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد بڑھ کر 238 ہو گئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan