Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ایک ہفتے میں غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس میں 77 مزاحمتی کارروائیاں

رام اللہ – (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )  گزشتہ ہفتے کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی مزاحمتی قوتوں کی کارروائیاں مسلسل جاری رہیں۔ اس عرصے میں قابض اسرائیل کے فوجیوں اور غاصب آبادکاروں کے خلاف 77 نمایاں اور عوامی مزاحمتی کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں۔

مرکز معلومات فلسطین “معطی” کے مطابق، یکم اگست 2025ء سے 7 اگست 2025ء کے درمیان ہونے والی ان کارروائیوں میں ایک مسلح جھڑپ، ایک چاقو سے حملے کی کوشش، اور چار دھماکا خیز بم حملے شامل ہیں، جن میں قابض اسرائیلی فوج اور اس کی جنگی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

“معطی” نے مزید بتایا کہ اس دوران مشتعل فلسطینی نوجوانوں نے غاصب آبادکاروں کے 10 حملوں کا جرات مندی سے مقابلہ کیا۔

اس کے علاوہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں قابض فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں 50 مقامات تک پھیل گئیں۔ ان جھڑپوں میں پتھروں کی بارش کی گئی، اور اس دوران 11 عوامی مظاہرے بھی نکالے گئے جن میں قابض اسرائیل کے جرائم، قتلِ عام، اور غزہ میں مسلط کی گئی بھوک کی جنگ کی شدید مذمت کی گئی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan