Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل کی بمباری اور بھوک کے باعث روزانہ 28 بچے شہید ہو رہے ہیں:یونیسیف

جنیوا ۔ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )  اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے منگل کی صبح اپنی دل دہلا دینے والی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں جاری صہیونی بمباری، محاصرہ اور قحط کے باعث روزانہ اوسطاً 28 معصوم فلسطینی بچے شہید ہو رہے ہیں۔ یہ خونی سلسلہ گزشتہ 660 دنوں سے جاری ہے اور رکنے کا نام نہیں لے رہا۔

یونیسیف نے پیر کے روز جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ غزہ کے بچے قصف، غذائی قلت، شدید بھوک، بنیادی طبی امداد کی کمی اور ضروری خدمات کی عدم دستیابی جیسے حالات میں موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ “غزہ میں ہر روز اوسطاً 28 بچے مارے جا رہے ہیں، یعنی روزانہ ایک پورا کلاس روم موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے”۔

یونیسیف نے زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کے بچوں کو فوری طور پر خوراک، صاف پانی، دوائیں اور تحفظ کی ضرورت ہے، تاہم سب سے اہم چیز جنگ کا فی الفور خاتمہ ہے۔ بچوں کی بقا کے لیے جنگ بندی اب ناگزیر ہو چکی ہے۔

اقوامِ متحدہ نے اپنی رپورٹ میں مزید انکشاف کیا کہ مئی سنہ2025ء سے اب تک 1500 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جب وہ خوراک کے حصول کے لیے قابض اسرائیل کی طرف سے عسکری بنائے گئے امدادی مراکز یا اقوامِ متحدہ کی امدادی راہداریوں پر موجود تھے۔

غزہ کی وزارتِ صحت نے بھی پیر کے روز اس سنگین انسانی المیے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 27 مئی سے اب تک، قابض اسرائیلی افواج کی گولیوں کا نشانہ بننے والے امداد کے منتظر شہریوں کی شہادتوں کی تعداد 1516 ہو چکی ہے، جبکہ 10067 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

وزارت نے مزید بتایا کہ ان اعداد و شمار کے علاوہ 180 سے زائد افراد صرف بھوک اور غذائی قلت کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں جن میں 93 معصوم بچے شامل ہیں۔ یہ اموات اسرائیل کی جانب سے دانستہ طور پر مسلط کی گئی قحط سالی، خوراک کی روک تھام اور انسانیت دشمن محاصرے کا نتیجہ ہیں۔

قابض اسرائیل کی جانب سے جاری اس اجتماعی سزاء، درندگی اور نسل کشی کی یہ لرزہ خیز داستان عالمی ضمیر کے لیے ایک کڑا امتحان ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ دنیا آنکھیں کھولے اور مظلوم فلسطینی قوم کے حق میں آواز بلند کرے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan