Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مسجد اقصیٰ پر قابض اسرائیل کی توراتی یلغار، اسلامی شناخت کو مٹانے کی مذموم سازش

لندن – (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) فلسطینیوں کے عالمی کنونشن “المؤتمر الشعبی لفلسطینیی الخارج” کے تحت قائم “القدس کمیٹی” نے مسجد اقصیٰ پر قابض اسرائیل کی جانب سے جاری جارحانہ توراتی حملوں پر سخت ترین الفاظ میں انتباہ جاری کیا ہے۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ صہیونی ریاست، حکومت کی سرپرستی میں، مسجد اقصیٰ کی اسلامی شناخت کو مٹانے اور اس مقدس مقام کو یہودی عبادت گاہ میں تبدیل کرنے کی راہ پر تیزی سے گامزن ہے۔

القدس کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ قابض اسرائیل نے غزہ میں جاری خونی جنگ کے دوران دنیا کی توجہ دوسری طرف مبذول پا کر مسجد اقصیٰ میں اپنے توسیعی اقدامات کو تیز کر دیا ہے۔ حالیہ دنوں میں صہیونی حکام نے مسجد اقصیٰ میں یہودی آبادکاروں کو اجتماعی طور پر “برکت کاهن” جیسے مذہبی مراسم ادا کرنے کی اجازت دی، ساتھ ہی رقص، گانے، شادیوں اور بلوغت کی توراتی رسومات بھی انجام دی گئیں۔ سب سے افسوسناک امر یہ ہے کہ تاریخ میں پہلی بار 30 جولائی کو مسجد اقصیٰ کے صحن میں موسیقی کا کنسرٹ منعقد کیا گیا۔

کمیٹی نے ان تمام اقدامات کو توراتی منصوبے “ہیکل کی روحانی بنیاد” کے نفاذ کی عملی صورت قرار دیا۔ یہ سرگرمیاں مسجد اقصیٰ کی وقت اور جگہ کی تقسیم کی تمام حدوں کو عبور کر چکی ہیں اور ایک متوازی توراتی شناخت مسلط کرنے کی سازش ہیں، جس کا مقصد مسجد اقصیٰ کے اسلامی تشخص کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ قابض اسرائیلی حکومت کا اگلا قدم “قربانی کے جانور” کو مسجد میں داخل کرنا ہے، جو صہیونی مذہبی جنونیت کی انتہا تصور کی جاتی ہے۔

کمیٹی کا کہنا ہے کہ یہ کھلی دراندازیاں اس قدر جری نہ ہوتیں اگر مسلم دنیا پر بے حسی کی دبیز چادر نہ تنی ہوتی۔ عرب و اسلامی حکومتوں کی بے عملی، بڑھتے ہوئے معمول سازی کے معاہدے، اقوام متحدہ کی خاموشی اور بعض حکومتوں کی کھلی سازباز ان جرائم کی راہ ہموار کر رہی ہے۔

اس خطرناک صورتحال کے پیش نظر القدس کمیٹی نے ایک ہمہ جہت عالمی تحرک کا اعلان کیا ہے، جس کا آغاز امت مسلمہ کو متوجہ کرنے والی ایک بھرپور اپیل سے ہوگا تاکہ مسجد اقصیٰ پر جاری دینی جارحیت کی سنگینی کو اجاگر کیا جا سکے۔

اس سلسلے میں آئندہ جمعہ 8 اگست کو مسجد اقصیٰ کی اہمیت اور موجودہ صورتحال کو اجاگر کرنے کے لیے خطباتِ جمعہ مختص کرنے کی اپیل کی گئی ہے، تاکہ عوامی شعور بیدار ہو۔ اسی روز دنیا بھر کے عرب و اسلامی شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور عوامی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan