Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ کے جنوب میں قابض اسرائیلی فوجی گاڑی الٹ گئی، تین صہیونی فوجی زخمی

غزہ – (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) اتوار کی شام قابض اسرائیل کے تین فوجی اُس وقت زخمی ہو گئے جب غزہ کے جنوبی علاقے میں قابض فوج کی ایک جنگی گاڑی الٹ گئی۔ یہ واقعہ کَرَم ابو سالم کے قریب پیش آیا، جو غزہ کی سرحد کے نزدیک واقع ایک فوجی گزرگاہ ہے۔

قابض صہیونی ویب سائٹ “حدشوت لو تسنزورا” کے مطابق یہ حادثہ غزہ کے غلافی علاقے میں واقع غیر قانونی صہیونی بستی “کیرم شالوم” کے قریب شاہراہ نمبر 232 پر اس وقت پیش آیا جب ایک فوجی جیپ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں تین صہیونی فوجی مختلف نوعیت کی چوٹوں کا شکار ہوئے۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر گزشتہ 22 ماہ سے ظلم و درندگی کا طوفان برپا ہے۔ نہتے فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، جبری ہجرت پر مجبور کیے گئے لاکھوں افراد کو مسلسل بمباری، گولیوں اور قحط کی صورت میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ قابض ریاست نے انسانیت کو پسِ پشت ڈال کر بھوک کو بھی ایک ہتھیار بنا لیا ہے تاکہ غزہ کے عوام کو مکمل طور پر مفلوج کیا جا سکے۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی قوتیں ثابت قدمی کے ساتھ قابض اسرائیل کی فوجی دراندازیوں کے خلاف سینہ سپر ہیں۔ یہ فصائل نہ صرف عوام کا دفاع کر رہی ہیں بلکہ قبلۂ اول اور دیگر مقدسات کی حرمت کی پاسبانی بھی کر رہی ہیں۔ مزاحمت کار مسلسل قابض افواج کو جانی و مالی نقصان پہنچا رہے ہیں اور ان کے جدید ہتھیاروں اور بکتر بند گاڑیوں کو ناکارہ بنا رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan