Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل کے اسیر فوجیوں کی بھوک کا ذمہ دار بنجمن نیتن یاھو ہے: عزت الرشق

غزہ –(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) اسلامی تحریکِ مزاحمت (حماس) کے مرکزی رہنما عزّت الرشق نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل اور اس کی فاشسٹ نیتن یاہو حکومت اپنے اسیر فوجیوں کی بھوک کے براہِ راست ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج صہیونی قیدیوں کو لاحق فاقے دراصل اسی بھوک کی جنگ کا نتیجہ ہیں جو بنجمن نیتن یاہو نے فلسطینی عوام کے خلاف مسلط کر رکھی ہے۔

یہ بات عزّت الرشق نے اتوار کو اپنے سرکاری ٹیلیگرام چینل پر جاری کردہ ایک بیان میں کہی، جسے مرکز اطلاعاتِ فلسطین نے من و عن نقل کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ قابض اسرائیل کے اسیر فوجی بھی اب بھوک کے شکنجے میں آ چکے ہیں، مگر اس کی مکمل ذمہ داری نیتن یاہو اور اس کی درندہ صفت حکومت پر عائد ہوتی ہے، جس نے ہمارے عوام پر پانی اور خوراک بند کر کے جو وحشیانہ پالیسی اپنائی، اس کا ردِعمل اب ان کے اپنے اسیر فوجیوں پر بھی ظاہر ہو رہا ہے۔

عزّت الرشق نے واضح کیا کہ فلسطینی مزاحمت کار اپنے قیدیوں کے ساتھ انسانیت اور دین کے تقاضوں کے مطابق سلوک کرتے ہیں۔ وہ انہیں وہی کھانے کو دیتے ہیں جو خود کھاتے ہیں، اور وہی پانی پلاتے ہیں جو خود پیتے ہیں۔ یہ معاملہ صرف مزاحمت کاروں کا نہیں بلکہ پورے فلسطینی عوام کا طرزِ عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا نے ماضی کے قیدیوں کے تبادلے کی کارروائیوں میں خود یہ حقیقت مشاہدہ کی کہ صہیونی اسیر مزاحمت کی قید سے مکمل جسمانی اور نفسیاتی صحت کے ساتھ لوٹے۔

مزید کہا کہ آج کے حالات یہ ہیں کہ صہیونی اسیر بھی انہی تکالیف کا شکار ہو چکے ہیں جو ان کے قید کنندگان اور محصور فلسطینی عوام برداشت کر رہے ہیں۔ بھوک، کمزوری اور وزن میں شدید کمی سب پر یکساں طور پر طاری ہے، اور یہ مناظر غزہ کی محصور گلیوں سے لے کر قابض فوجیوں کی قید تک ہر جگہ نظر آ رہے ہیں۔

عزّت الرشق نے نشاندہی کی کہ بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے فلسطینی عوام پر مسلط کردہ ظالمانہ محاصرہ اب اس حد تک جا پہنچا ہے کہ خود قابض فوج کے قیدی بھی اس کا شکار ہو چکے ہیں۔ وہ بھی اب اس بھوکا مار دینے والی پالیسی کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ غزہ کے بچوں، بوڑھوں اور خواتین کے چہروں پر لکھی بھوک کی داستان، قابض فوج کے قیدی ائیفطار دیوید کی تصویر سے کہیں زیادہ دل دہلا دینے والی اور واضح گواہی ہے کہ غزہ اس وقت حقیقی قحط سے گزر رہا ہے۔

بیان کے اختتام پر عزّت الرشق نے خبردار کیا کہ نیتن یاہو کی طرف سے غزہ کے خلاف اپنائی گئی تباہ کن بھوک کی پالیسی دراصل قیدیوں کی فائل کو بند کرنے کی ایک گھناؤنی سازش ہے، کیونکہ وہ نہ تو ان کے مقامات کا پتہ چلا سکا اور نہ انہیں بمباری سے قتل کر سکا، اس لیے اب وہ انہیں بھوک سے ختم کرنا چاہتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan