Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل کی فوجی گاڑی کا جنین میں اندوہناک حملہ، بچی سمیت تین فلسطینی خواتین زخمی

جنین – (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں قابض اسرائیلی فوج کی درندگی کا ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جب قابض ریاست کی ایک جارحانہ فوجی گاڑی نے ایک فلسطینی شہری کی کار کو بےدردی سے کچل ڈالا۔ اس المناک واقعے میں ایک کمسن بچی سمیت تین فلسطینی خواتین زخمی ہو گئیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ہفتے کو جنین کے مصروف ترین بازار میں پیش آیا، جب قابض اسرائیل کے ایک فوجی جیپ نے دانستہ طور پر ایک فلسطینی شہری کی نجی گاڑی کو ٹکر مار دی۔

فلسطینی ہلال احمر نے اپنے بیان میں بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں ایک چار سالہ معصوم بچی شامل ہے، جس کے چہرے پر شدید چوٹیں آئیں۔ اس کے ساتھ دو خواتین جن کی عمریں 24 اور 25 برس ہیں، جسمانی چوٹوں اور رگڑوں کا شکار ہوئیں۔ تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

عینی شاہدین اور مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ جنین کے مرکزی بازار میں اس وقت پیش آیا جب قابض اسرائیلی فوج کی ایک جیپ جان بوجھ کر ایک فلسطینی نجی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ اس واقعے نے شہریوں میں شدید خوف، غم اور غصے کی لہر دوڑا دی۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے جنین کے عوام پر مسلسل ظلم و ستم کا بازار گرم ہے۔ تازہ واقعے سے قبل بھی قابض فوج نے جنین شہر کے مشرقی محلے میں پرتشدد چھاپہ مار کارروائیاں کیں، کئی گھروں کو زبردستی گھس کر تلاشی لی گئی اور ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا۔

قابض اسرائیلی فوج کی ان جارحانہ کارروائیوں کا سلسلہ بیت المقدس گورنری اور جنین کیمپ سمیت پورے شمالی مغربی کنارے میں گزشتہ 194 دنوں سے بغیر کسی وقفے کے جاری ہے۔ پے در پے حملوں، چھاپوں اور جبری گرفتاریوں سے علاقے کے لوگ مستقل خوف اور عدم تحفظ کی کیفیت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کو حاصل معلومات کے مطابق ان صہیونی حملوں کے نتیجے میں اب تک کم از کم 42 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور تقریباً 22 ہزار افراد کو زبردستی اپنے گھروں سے نکلنے پر مجبور کیا گیا ہے۔ نہ صرف یہ کہ وہ آج تک اپنے گھروں کو واپس نہیں جا سکے بلکہ قابض ریاست ان کی واپسی میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

یہ واقعات ایک بار پھر دنیا کو باور کراتے ہیں کہ قابض اسرائیل نہ صرف فلسطینیوں کی زمین پر ناجائز قبضہ برقرار رکھے ہوئے ہے بلکہ ان کے خلاف نسل کشی کی پالیسی پر بھی کاربند ہے۔ معصوم بچے، خواتین، نوجوان اور بزرگ سبھی صہیونی ریاست کی درندگی کا نشانہ بن رہے ہیں۔

فلسطینی قوم اپنے لہو سے حقِ آزادی کا چراغ روشن رکھے ہوئے ہے، اور ہر ظلم کے باوجود اپنے نصب العین سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ عالمی برادری، انسانی حقوق کے ادارے اور اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ ان ناقابلِ تردید مظالم پر قابض اسرائیل کے خلاف فوری اور مؤثر اقدام اٹھائیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan