Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

قابض اسرائیلی فوج کی لبنان پر جارحیت ، چار شہری شہید

بیروت ۔ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) جنوبی اور مشرقی لبنان پر قابض اسرائیلی جنگی طیاروں کے تازہ اور وحشیانہ فضائی حملوں میں کم از کم چار لبنانی شہری شہید ہو گئے ہیں۔ لبنانی وزارت صحت نے جمعہ کے روز اس المناک خبر کی تصدیق کی۔

لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی دشمن کے جنگی طیاروں نے کئی خطرناک حملے کیے جن میں جنوبی لبنان کے علاقوں، خاص طور پر بلدہ الجرمق کے نواحی علاقے، جبل الریحان کی بلندیوں اور المحمودیہ کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ حملے صرف جنوب تک محدود نہیں رہے بلکہ مشرقی لبنان کے البقاع علاقے میں بھی قابض اسرائیلی طیاروں نے شدت پسند حملے کیے۔ بالخصوص بلدتي جنتا اور الخریبہ کے گرد و نواح کی پہاڑیوں پر بمباری کی گئی، جس سے شدید جانی اور مالی نقصان ہوا۔

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق یہ بمباری ایک مربوط اور منظم سلسلے کی صورت میں ہوئی، جس میں بلدة الجرمق کے مضافات، المحمودیہ، جبل الریحان کی بلندیاں، اور الخریبہ کے اطراف کی پہاڑیاں شدید بمباری کی زد میں آئیں۔

لبنانی سرکاری خبررساں ایجنسی نے بھی اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی طیاروں نے جنوبی اور مشرقی لبنان میں واقع بعلبک اور جزین کے اضلاع سمیت کئی علاقوں کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں کو انتہائی شدید اور ہدف شدہ قرار دیا گیا ہے۔

یہ امر باعث رنج و حیرت ہے کہ قابض اسرائیل کی یہ جارحیت ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب حزب اللہ اور اسرائیل کے مابین سنہ2024ء میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کو نافذ ہوئے کئی ماہ گزر چکے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ معاہدہ 27 نومبر سنہ2024ء کو مؤثر ہوا تھا مگر اسرائیل نے اسے اب تک تین ہزار سے زائد مرتبہ پامال کیا ہے۔

قابض اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان پر مسلسل حملے جاری ہیں، جن میں ڈرون حملے بھی شامل ہیں۔ ان حملوں کے نتیجے میں متعدد لبنانی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔ صہیونی ریاست کی اس درندگی نے پورے خطے کو ایک بار پھر تباہ کن جنگ کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔

اب تک قابض اسرائیل، ستمبر سنہ2024ء کے اس وسیع حملے کے دوران، لبنان کی پانچ اہم تزویراتی پہاڑیوں پر قبضہ برقرار رکھے ہوئے ہے۔ اس سنگین جارحیت کے نتیجے میں چار ہزار سے زائد لبنانی شہری شہید ہو چکے ہیں جب کہ سترہ ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

یہ انسانیت سوز مظالم عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے کافی ہیں، مگر افسوس کہ عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی قابض اسرائیل کو مزید خون بہانے پر اکسا رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan