Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل کے نسل کش حملوں میں شہداء کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کر گئی

غزہ – (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )

غزہ کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیل کے جاری نسل کش حملے میں مزید 104 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں ایک شہید کو ملبے تلے سے نکالا گیا۔ اسی مدت میں 399 فلسطینی مختلف نوعیت کے زخموں کے ساتھ غزہ کے ہسپتالوں میں لائے گئے ہیں۔ یہ حملے مسلسل 297 ویں روز بھی جاری رہے، جس کے نتیجے میں ہر لمحہ انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ روزانہ رپورٹ کی نقل مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کئی شہداء تاحال ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر پڑے ہیں۔ قابض اسرائیل کے تابڑ توڑ حملوں اور کئی علاقوں میں شدید تباہی کی وجہ سے امدادی ٹیمیں، ایمبولینس اور شہری دفاع کے اہلکار ان زخمیوں اور لاشوں تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔

قابض اسرائیل کی طرف سے غزہ پر 7 اکتوبر سنہ2023ء سے جاری درندگی اور نسل کشی کی مجموعی ہلاکت خیز لہر میں اب تک 60 ہزار 138 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ 1 لاکھ 46 ہزار 269 افراد مختلف زخموں کے ساتھ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

قابض اسرائیل نے 18 مارچ سنہ2025ء کو جب سے ایک مرتبہ پھر اپنی فوجی یلغار شروع کی ہے، اس وقت سے لے کر آج تک کے عرصے میں 8 ہزار 970 فلسطینی شہید اور 34 ہزار 228 زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ دورانیہ اس حملے کی سب سے خونریز اور تباہ کن مرحلہ ثابت ہوا ہے۔

غزہ میں خوراک کی تلاش میں مارے جانے والے فلسطینیوں کی تعداد بھی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں امدادی اشیاء کی تقسیم کے مقامات اور خوراک کے حصول کے لیے لگنے والی قطاروں کو قابض اسرائیلی افواج نے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 60 مزید فلسطینی شہید اور 195 شدید زخمی ہو گئے۔ اس طرح صرف غذا کی تلاش میں شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1 ہزار 239 ہو چکی ہے، جبکہ زخمیوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار 152 سے تجاوز کر گئی ہے۔

غزہ میں جاری قحط اور شدید غذائی قلت کے باعث پچھلے چند گھنٹوں کے دوران بھوک اور ناقص غذائیت سے مزید 7 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ان اموات کے بعد قحط سے جاں بحق افراد کی تعداد 154 تک پہنچ چکی ہے، جن میں 89 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

غزہ میں انسانی حالات بدترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ خوراک، پانی، ادویات، ایندھن، اور طبی سہولیات کی شدید قلت ہے۔ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے قابض اسرائیل جان بوجھ کر انسانی امداد کے راستے بند رکھے ہوئے ہے، جس کے نتیجے میں پورا خطہ انسانی المیے کا شکار ہو چکا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan