Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس کی قابض اسرائیلی جیل میں تشدد سے فلسطینی اسیر صايل ابو نصر کی شہادت کی شدید مذمت

غزہ – (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )  اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطینی اسیر صايل رجب ابو نصر کی شہادت پر قابض اسرائیل کو سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور فلسطینی اسیران کی حالتِ زار کو تباہ کن اور انسانیت سوز قرار دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہونے والے بیان میں حماس نے کہا کہ قابض اسرائیل مسلسل فلسطینی قیدیوں کے خلاف اذیت، بے رحمی اور درندگی کی پالیسیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور اس ظلم و درندگی کا تازہ ترین شکار 60 سالہ فلسطینی صايل ابو نصر بنے، جو آج صہیونی جیل میں جام شہادت نوش کر گئے۔

بیان کے مطابق شہید ابو نصر کا تعلق غزہ کی پٹی سے تھا۔ انہیں نومبر سنہ2023ء میں قابض اسرائیل نے انتہائی ذلت آمیز اور کٹھن حالات میں گرفتار کیا۔ انہیں بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا گیا اور صہیونی تشدد ایک نئے مجرمانہ باب کا اضافہ ہے، جو قابض اسرائیل کے سیاہ ریکارڈ میں شامل ہو چکا ہے۔

حماس نے ایک بار پھر دنیا کو خبردار کیا کہ قابض اسرائیل کی جیلوں میں فلسطینی اسیران کو جن سفاکانہ حالات کا سامنا ہے، وہ ناقابل بیان ہیں۔ اسیران کو خوراک، پانی، کپڑوں اور طبی نگہداشت جیسے بنیادی ترین حقوق سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے۔ یہ سب کچھ منظم طریقے سے کیا جا رہا ہے تاکہ فلسطینی قیدیوں کو آہستہ آہستہ موت کی طرف دھکیلا جائے۔

حماس کے بیان میں زور دیا گیا کہ اسیران کو درپیش غیر انسانی سلوک اور عالمی قوانین و انسانی مواثیق کی کھلی خلاف ورزی پر تمام اقوام، حکومتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو خاموشی توڑنی ہو گی، اور قابض اسرائیل کو اس کے جرائم کی سزا دلوانے کے لیے عالمی سطح پر دباؤ ڈالنا ہو گا۔

تحریک حماس نے اہلِ فلسطین، خاص طور پر غرب اردن اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بسنے والوں سے اپیل کی کہ وہ اسیران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کریں، احتجاجی سرگرمیوں کو مزید منظم کریں اور قابض اسرائیل کو اس کی زبان یعنی مزاحمت کی زبان میں جواب دیں۔

دوسری جانب فلسطینی اسیران کے امور کی کمیٹی اور فلسطینی اسیران کلب نے ایک مشترکہ بیان میں صايل رجب ابو نصر کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 21 جنوری سنہ2025ء کو قابض اسرائیل کی جیل میں تشدد اور طبی غفلت کی وجہ سے شہید ہوئے، حالانکہ ان کی گرفتاری کو ابھی صرف دو ماہ ہی گزرے تھے۔

ان دونوں اداروں نے یہ بھی واضح کیا کہ صايل ابو نصر کی المناک شہادت محض ایک واقعہ نہیں بلکہ غزہ کے اسیران کے خلاف جاری صہیونی جرائم کی ایک طویل اور دل دہلا دینے والی سلسلے کی کڑی ہے، جس میں درجنوں قیدیوں کے ساتھ جسمانی، جنسی، نفسیاتی اور طبی استحصال کی بھیانک داستانیں شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan