فلسطینی ریاست کو اقوام ِمتحدہ کی مکمل رکنیت دی جائے غزہ میں مستقل جنگ بندی ، خوراک کی فراہمی اور انسانیت کےخلاف جرائم کا سلسلہ بند کرایا جائے۔
(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) پاکستان کے وزیر خارجہ نےاقوامِ متحدہ میں ہونے والی کانفرنس میں زور دیا ہے کہ فلسطینی ریاست کو اقوام ِمتحدہ کی مکمل رکنیت دی جائے غزہ میں مستقل جنگ بندی ، خوراک کی فراہمی اور انسانیت کےخلاف جرائم کا سلسلہ بند کرایا جائے۔
اس کانفرنس کی میزبانی سعودی عرب اور فرانس کر رہے ہیں۔کانفرنس کے انعقاد کیلئے آٹھ دیگر ورکنگ گروپس نے بھی غیر معمولی اقدامات کیے تھے۔
وزیرِ خارجہ پاکستان نے فرانس کی طرف سے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ فلسطینی ریاست کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دی جائے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان فلسطین کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھےگا۔