Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

برطانیہ، فرانس اور جرمنی کا مشترکہ بیان: غزہ میں جنگ اب بند ہونی چاہیے!

پیرس –(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے اور جو انسانی المیہ ہم اس وقت غزہ میں دیکھ رہے ہیں، اسے فوراً روکا جانا چاہیے۔

اس بیان میں تینوں ممالک نے زور دے کر کہا ہے کہ وہ ان تمام کوششوں کی شدید مخالفت کرتے ہیں جو قابض اسرائیل کی جانب سے فلسطینی مقبوضہ علاقوں پر اپنی خودساختہ “خودمختاری” نافذ کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات نہ صرف بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں بلکہ ایک نئے طوفان کو جنم دینے کا سبب بن سکتے ہیں۔

بیان میں قابض اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، اور اقوام متحدہ کے اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں کو فوری طور پر غزہ میں اپنا انسانی و امدادی کام انجام دینے کی اجازت دے۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر قابض اسرائیل جنگ بندی پر رضامند نہیں ہوتا تو تینوں ممالک ایسے مزید اقدامات کے لیے تیار ہیں جو غزہ میں فوری جنگ بندی کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوں۔

تینوں یورپی ممالک نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ غزہ کے لیے آئندہ مرحلے کی ایک واضح، مربوط اور قابلِ بھروسا حکمت عملی مرتب کی جائے، تاکہ جنگی تباہ کاری کے بعد وہاں امن، تعمیر نو اور انسانی وقار کی بحالی ممکن ہو سکے۔

اس بیان نے ایک مرتبہ پھر عالمی برادری کی نظروں کے سامنے وہ تلخ حقیقت لا کھڑی کی ہے جسے لاکھوں فلسطینی روز جھیل رہے ہیں۔ ایسے وقت میں جب قابض اسرائیل امریکہ کی پشت پناہی سے نسل کشی، تباہی اور جبری ہجرت کی پالیسی کو آگے بڑھا رہا ہے، یورپی قوتوں کا یہ بیان ایک کمزور مگر اہم قدم ہے، جس کی عملی حیثیت تبھی ہو سکتی ہے جب اسے محض الفاظ سے نکال کر مؤثر سفارتی، سیاسی اور قانونی دباؤ میں بدلا جائے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan