Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ کی انسانی صورتحال لرزہ خیز اور ناقابل قبول ہوچکی ہے:امریکی کانگریس کے اراکین

 نیویارک – (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) امریکہ کے بااثر ایوان کانگریس کے متعدد اراکین نے جمعہ کی شب جاری کیے گئے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی موجودہ انسانی صورتحال نہایت افسوسناک، لرزہ خیز اور کسی طور بھی قابل قبول نہیں۔

ان اراکین کے مطابق غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل نہ صرف انتہائی مشکل بلکہ جان لیوا بن چکی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک تقریباً سات سو بے گناہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

بیان میں بتایا گیا کہ دنیا بھر کی ایک سو سے زائد غیر سرکاری تنظیمیں پہلے ہی خبردار کر چکی ہیں کہ غزہ کے مختلف علاقوں میں قحط تیزی سے پھیل رہا ہے، اور اگر فوری اقدام نہ اٹھایا گیا تو حالات بدترین انسانی سانحے میں بدل سکتے ہیں۔

اراکین نے اس کربناک حقیقت کی جانب بھی توجہ دلائی کہ غزہ کی محصور آبادی کا 75 فیصد حصہ قابض اسرائیلی حکومت کی جانب سے مسلط کردہ محاصرے کے باعث ہولناک بھوک کا سامنا کر رہا ہے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں قابض حکومت کے سربراہ بنجمن نیتن یاھو کی مجرمانہ پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ پالیسیاں انسانی وقار اور عالمی ضمیر کے منہ پر طمانچہ ہیں۔

کانگریس کے اراکین نے غزہ میں امداد فراہم کرنے والی امریکی حمایت یافتہ تنظیم ” غزہ ہیومنیٹیرین فاؤنڈیشن” کی ناکافی کارکردگی پر بھی گہری تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ اس تنظیم کی طرف سے دی جانے والی امداد “محض ایک مٹھی بھر دانے” کے مترادف ہے، جو غزہ کے لاکھوں فاقہ زدہ شہریوں کی تکلیف دہ بھوک کا علاج نہیں بن سکتی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اس تنظیم کو تیس ملین ڈالر کی امداد دینے کا فیصلہ کانگریس سے مشورہ کیے بغیر کیا، جو جمہوری اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ پر فوجی جارحیت کا دائرہ وسیع کرنا وہاں جاری انسانی امدادی سرگرمیوں کو شدید خطرے میں ڈال رہا ہے۔ اس کے علاوہ جنگ کے تسلسل اور کسی واضح اختتامی منصوبے کے فقدان کو امریکہ کے اتحادی قابض اسرائیل کی قومی سلامتی کے لیے بھی خطرناک قرار دیا گیا۔

کانگریس اراکین نے زور دے کر کہا کہ غزہ کے بعد از جنگ حالات سے متعلق کوئی حکمت عملی نہ رکھنا ایک سنگین اور ناقابل معافی غلطی ہے، جس کے نتائج نہ صرف فلسطینی عوام بلکہ عالمی امن کے لیے بھی مہلک ہو سکتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan