Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ پر مسلط جنگ نے اسرائیلی فوجیوں کو خودکشی پر مجبور کر دیا،چند ماہ میں 18 فوجیوں کی خود کشی

مقبوضہ بیت المقدس –(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) قابض اسرائیلی فوج میں خودکشی کا بڑھتا ہوا رجحان اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ظلم و درندگی صرف مظلوموں کو نہیں، بلکہ ظالم کو بھی اندر سے توڑ ڈالتی ہے۔ سنہ 2025ء کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فوج کے کم از کم 18 فوجی خودکشی کر چکے ہیں، جب کہ حقیقی اعداد و شمار کو خفیہ رکھنے کی کوششیں جاری ہیں۔

یہ چونکا دینے والا انکشاف قابض اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے باوثوق ذرائع کے حوالے سے کیا ہے، جس کے مطابق رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں 15 فوجیوں نے خودکشی کی، جب کہ صرف جولائی کے مہینے میں مزید 3 خودکشیاں رپورٹ ہو چکی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق یہ تعداد پچھلے برس کے مقابلے میں دگنی ہے، جب سنہ 2024ء میں اسی مدت کے دوران 9 فوجیوں نے خودکشی کی تھی۔ یہاں تک کہ سنہ 2023ء کے پہلے چھ ماہ میں، جنگ سے قبل، یہ تعداد صرف 11 تھی۔

یہ خودکشیاں صرف ذہنی دباؤ کی علامت نہیں، بلکہ قابض اسرائیل کی غزہ میں جاری خونریزی اور انسانیت سوز مظالم کے براہِ راست نتائج ہیں، جو خود ان کے فوجیوں کی نفسیات پر قہر بن کر ٹوٹ رہے ہیں۔

قابض فوج کے ترجمان ایوی دوفرین نے جمعرات کے روز پریس کانفرنس میں اس موضوع پر بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ “ہر فوجی ہمارے لیے عزیز ہے، لیکن ہم ہر بات عوام کے سامنے نہیں لا سکتے، یہ فطری بات ہے۔”
ان کے اس جواب نے نہ صرف سچائی پر پردہ ڈالنے کا تاثر دیا، بلکہ اس گہرے بحران کی نشاندہی بھی کی جو اندر ہی اندر اسرائیلی فوج کو کھا رہا ہے۔

نومبر میں شائع ہونے والے ایک سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، تقریباً 5,200 اسرائیلی فوجی، یعنی 43 فیصد زخمی فوجی، ایسے ذہنی و نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں جو جنگی صدمات کے بعد لاحق ہوتے ہیں۔

توقع کی جا رہی ہے کہ سنہ 2030ء تک یہ تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر جائے گی، جن میں کم از کم نصف افراد “صدمے کے بعد کے ذہنی خلل” (Post-Traumatic Stress Disorder) کا شکار ہوں گے۔

یہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ظلم کی تلوار آخرکار اپنے ہی ہاتھ کو زخمی کرتی ہے۔ جو فوج آج فلسطینیوں کے گھروں کو ملبے میں بدل رہی ہے، وہ خود اپنے اندر ایک نفسیاتی کھنڈر میں تبدیل ہو رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan