Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل کے محاصرے نے 620 مریضوں اور 69 بچوں کی زندگیاں نگل لیں

غزہ –(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) غزہ پر مسلط قابض اسرائیلی محاصرہ اب فقط ایک فوجی محاصرے کا نام نہیں رہا، یہ انسانیت کے خلاف ایک کھلی جنگ اور فلسطینی نسل کشی کی ایک سنگین صورت بن چکا ہے۔

فلسطینی سرکاری دفترِ اطلاعات نے دل دہلا دینے والے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ محاصرے کے سبب اب تک خوراک اور دوا کی شدید قلت کے باعث 620 مریض شہید ہو چکے ہیں۔ ان میں وہ مریض شامل ہیں جنہیں معمولی طبی سہولیات سے بچایا جا سکتا تھا، مگر غزہ میں زندگی سے زیادہ موت آسان ہو چکی ہے۔

اعداد و شمار نے یہ بھی آشکار کیا کہ ‘غذائی قلت’ کا شکار ہو کر اب تک 69 معصوم بچے اپنی جانیں ہار چکے ہیں۔ یہ وہ بچے ہیں جنہیں دنیا نے صرف بھوک کی وجہ سے دم توڑتے دیکھا، اور پھر بھی خاموش رہی۔

دفترِ اطلاعات کے مطابق:

  • قابض اسرائیل نے گزشتہ 139 دنوں سے غزہ کی تمام گذرگاہیں مکمل طور پر بند کر رکھی ہیں۔

  • 76,450 سے زائد امدادی ٹرکوں کو داخلے سے روکا گیا۔

  • 42 لنگرخانوں اور 57 خوراک کی تقسیم کے مراکز کو دانستہ نشانہ بنایا گیا۔

  • 121 بار امدادی قافلوں اور انسانی امداد پر حملے کیے گئے۔

  • 877 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں سے زیادہ تر وہ تھے جو امریکہ اور قابض اسرائیل کے نام نہاد “امدادی مراکز” میں موت کی طرف دھکیلے گئے۔

  • 5,666 سے زائد زخمی اور 42 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

  • 6 لاکھ 50 ہزار بچے شدید غذائی قلت کے باعث موت کے دہانے پر ہیں۔

  • 12,500 کینسر کے مریض دوا، خوراک اور علاج کے منتظر ہیں۔

  • تقریباً 60 ہزار حاملہ خواتین بغیر کسی طبی سہولت یا خوراک کے خطرناک حالات میں ہیں۔

دفترِ اطلاعات نے ان المناک اعداد و شمار کے ساتھ شدید ترین الفاظ میں اس جاری قتل عام کی مذمت کی اور قابض اسرائیل کو اس پوری نسل کشی کا ذمہ دار قرار دیا۔

بیان میں خاص طور پر امریکہ، جرمنی اور فرانس کا نام لیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ وہ ممالک ہیں جو یا تو خاموشی اختیار کر کے، یا تائید کر کے، یا کھلے عام مدد فراہم کر کے اس نسل کشی میں برابر کے شریک ہیں۔ ان پر انسانی تاریخ کا بوجھ ہمیشہ کے لیے ثبت ہو چکا ہے۔

دفتر نے عالمی برادری، آزاد دنیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری حرکت میں آئیں، قابض اسرائیل کی بھوک مسلط کرنے کی پالیسی بند کرائیں، امداد کی فوری رسائی یقینی بنائیں، اور غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔

دنیا کی آنکھوں کے سامنے معصوم بچوں کی سانسیں گِن گِن کر ختم ہو رہی ہیں۔ اگر اب بھی خاموشی طاری رہی تو تاریخ کسی کو معاف نہیں کرے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan