Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

طوباس میں قابض اسرائیل کی درندگی، سوئے ہوئے فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا

طوباس –(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیل کی جارح فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے طوباس میں واقع الفارعہ کیمپ پر دھاوا بول دیا، جہاں ایک فلسطینی نوجوان، فراس احمد رجا صبح، کو اس کے اپنے گھر میں سوتے ہوئے بے دردی سے گولی مار کر شدید زخمی کر دیا گیا۔ شام ہوتے ہوتے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کے اعلیٰ درجے پر فائز ہو گیا۔

فلسطینی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ انہیں محکمہ شہری امور کی جانب سے فراس صبح کی شہادت کی اطلاع موصول ہوئی۔ شہید کی عمر 47 برس تھی اور وہ سات بچوں کے باپ تھے۔

نیشنل پرزنرز کلب طوباس کے ڈائریکٹر کمال بنی عودہ کے مطابق، قابض اسرائیلی فوج نے شہید صبح کے گھر میں علی الصبح زبردستی داخل ہو کر اُسے اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے بستر پر گہری نیند سو رہا تھا۔ گولیاں مارنے کے بعد قابض فوجیوں نے اُسے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جہاں وہ بعدازاں جامِ شہادت نوش کر گیا۔

اس بزدلانہ اور سفاکانہ قتل پر اسیران کے امور کی کمیٹی اور فلسطینی اسیران کلب نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یہ قتل اس بات کا ایک اور ثبوت ہے کہ قابض اسرائیل، فلسطینی قوم کے خلاف منظم نسل کشی کی جنگ چلا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فراس صبح کی شہادت دشمن کے جرائم کی طویل فہرست میں ایک اور سیاہ باب کا اضافہ ہے۔

بیان میں شہید کے بھائی سمیر صبح سے بھی اظہارِ تعزیت کیا گیا، جو رواں سال جنوری سے اسرائیلی جیلوں میں انتظامی قید کاٹ رہے ہیں۔

کمیٹی اور اسیران کلب نے واضح کیا کہ فراس صبح کی شہادت کی مکمل ذمہ داری قابض اسرائیل پر عائد ہوتی ہے، اور عالمی انسانی حقوق کے اداروں سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ محض بیانات پر اکتفا نہ کریں، بلکہ عملی اقدامات اٹھا کر قابض اسرائیلی قیادت کو جنگی جرائم پر انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ قابض اسرائیل کو حاصل سزا سے چھوٹ کا خاتمہ کرے، اور عالمی عدالتی نظام کو دوبارہ فعال کر کے انصاف کو زندہ کرے۔

واضح رہے کہ مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کی فیلڈ میں قتل کی وارداتیں روز بروز بڑھتی جا رہی ہیں، خاص طور پر سیکیورٹی چوکیوں پر، جہاں بے گناہ فلسطینیوں کو آئے روز شہید کیا جا رہا ہے، جب کہ عالمی برادری کی خاموشی ان جرائم کو مزید حوصلہ دے رہی ہے۔

یاد رہے کہ غزہ پر 7 اکتوبر 2023ء سے جاری نسل کش جنگ کے آغاز سے اب تک، مغربی کنارے میں قابض اسرائیل اور اس کے مسلح آبادکاروں کے ہاتھوں 1014 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan