Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

صہیونی دشمن کے قیدیوں کو قتل کرنے کے بجائے انہیں گرفتار کرنے پر ترجیح دیں گے:القسام

غزہ –(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) القاعدہ پر استقامت، صبر کی چٹان، اور مزاحمت کی علامت بن چکی القسام بریگیڈز نے جمعرات کے روز ایک بصری پیغام کے ذریعے قابض اسرائیلی فوج کے سپاہیوں کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انہیں قتل کرنے کے بجائے گرفتار کر کے جنگی قیدی بنانے کو ترجیح دیں گے۔

اس ویڈیو پیغام میں، جو براہِ راست غزہ کے میدانِ جنگ سے دشمن کے سپاہیوں کے لیے ریکارڈ کیا گیا، القسام بریگیڈز نے دوٹوک الفاظ میں کہا:

“اے قابض اسرائیل کے نازی سپاہی! جان لو کہ ہمارے بے خوف اور جانباز مجاہدین تم تک ضرور پہنچیں گے۔”

پیغام میں مزید کہا گیا:
“اگر تم لڑنے کا فیصلہ نہ کرو اور اپنی جان بچانا چاہتے ہو، تو اپنا اسلحہ پھینک دو، دونوں ہاتھ بلند کرو، اور میدانِ جنگ میں دی گئی ہدایات پر عمل کرو۔”

القسام بریگیڈز نے یہ پیغام انتہائی واضح اور حوصلہ افزا انداز میں مکمل کرتے ہوئے کہا کہ قید کرنا، قتل کرنے سے بہتر ہے۔ ساتھ ہی یہ وعدہ بھی کیا گیا کہ جو بھی دشمن فوجی گرفتار کیا جائے گا، اس کی زندگی کا تحفظ کیا جائے گا اور قیدیوں کے تبادلے کی پہلی ممکنہ ڈیل تک اُسے محفوظ رکھا جائے گا۔

پیغام کے اختتام پر ایسے مناظر بھی دکھائے گئے جن میں ماضی میں اسرائیلی فوجیوں کو قیدیوں کے تبادلے کے دوران آزاد کرتے ہوئے دکھایا گیا، جس سے واضح ہوتا ہے کہ القسام بریگیڈز اپنے وعدوں کی پابند ہے۔

اسی ویڈیو میں ان کارروائیوں کی جھلکیاں بھی شامل تھیں جن میں القسام بریگیڈز نے جنگ کے دوران قابض اسرائیلی فوجیوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ حالیہ دنوں کی ایک جھلک میں دیکھا گیا کہ عبسان کے علاقے میں القسام کے مجاہدین نے دشمن کی ایک بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنایا، جس سے ایک اسرائیلی فوجی باہر نکلا، تو مجاہدین نے فوراً اسے قابو میں لینے کی کوشش کی۔ تاہم جھڑپ کے دوران وہ ہلاک ہو گیا اور اس کا اسلحہ غنیمت میں لے لیا گیا۔

یہ پیغام اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ قابض دشمن کی وحشیانہ جنگ کے باوجود فلسطینی مزاحمت کا حوصلہ بلند ہے، اور القسام بریگیڈز نہ صرف میدانِ جنگ میں دشمن کو چیلنج کر رہی ہے بلکہ نفسیاتی محاذ پر بھی اسے شکست دینے کے لیے تیار ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan