Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس نے قابض اسرائیل کے جھوٹے ہتھکنڈے مسترد کردیے،غزہ سے انخلا کے مطالبے پر قائم

بیروت – (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریکِ مزاحمت ’حماس‘ نے قابض اسرائیلی ریاست کی جانب سے پیش کی جانے والی نئی انخلاء کی تجاویز کو قبول کرنے کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ ایک معتبر ذریعے نے واضح کیا ہے کہ حماس نے ایسی کسی بھی تجویز سے اتفاق نہیں کیا جو غزہ کے مظلوم عوام کے مطالبات کو پورا نہ کرے۔

ذرائع نے بتایا کہ ثالثی کا کردار ادا کرنے والے فریقین کو قابض اسرائیلی ریاست کی جانب سے نئی انخلاء کے خاکے ضرور موصول ہوئے ہیں۔ ان میں کچھ جزوی پہلو ایسے ہیں جو حماس کے مؤقف سے قریب سمجھے جا سکتے ہیں، لیکن مجموعی طور پر یہ تجاویز ناکافی ہیں اور تحریک کے بنیادی مطالبات کے مطابق نہیں۔

جمعرات کو دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ثالثوں کی جانب سے کوششیں بدستور جاری ہیں تاکہ فریقین کے درمیان مؤثر اور بامقصد مفاہمت ممکن ہو سکے، خاص طور پر ان تجاویز کی بنیاد پر جو قابض اسرائیلی ریاست کی طرف سے پیش کی گئی ہیں۔

اسی تناظر میں ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات اس وقت تین اہم نکات پر مرکوز ہیں:
اوّل: انسانیت سوز بحران کے شکار محصورینِ غزہ میں فوری اور مستقل انسانی امداد کی ترسیل
دوم: غزہ سے قابض اسرائیلی فوج کے واضح اور مکمل انخلاء کے نقشے
سوم: ایک جامع اور پائیدار جنگ بندی کے لیے بین الاقوامی ضمانتوں کا تعین

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تاحال مذاکرات اس سطح پر نہیں پہنچے کہ قیدیوں کے تبادلے کے “کلیدی نکات” پر بات چیت شروع کی جا سکے۔ یہ انتہائی حساس معاملہ تبھی کھولا جائے گا جب مذکورہ بالا تین امور پر واضح اور طے شدہ مفاہمت حاصل ہو جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران قابض اسرائیلی ریاست نے ایک نئی انخلاء کی تجویز پیش کی تھی، جس میں غزہ کے 40 فیصد سے زائد علاقے میں اپنی افواج کو برقرار رکھنے کی بات کی گئی تھی۔ اسلامی تحریکِ مزاحمت ’حماس‘ نے اس تجویز کو صریحاً مسترد کرتے ہوئے اسے ایک دھوکہ اور غزہ پر قبضے کو طول دینے کی نئی چال قرار دیا۔

ادھر بن یامین نیتن یاہو کی زیر قیادت صہیونی حکومت، جسے امریکہ کے سیاسی اور عسکری تعاون کی پشت پناہی حاصل ہے، آج بھی غزہ کے نہتے عوام پر بدترین بمباری اور توپخانے سے حملے کر رہی ہے۔ یہ درندگی مسلسل 650ویں روز جاری ہے، جس میں بے گناہ فلسطینی بچے، خواتین، بزرگ، بیمار اور پناہ گزین ہر روز اپنی جانوں کا نذرانہ دے رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan