Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں ہر دس میں سے ایک بچہ بھوک سے نڈھال ، زندگیاں شدید خطرات سے دوچار:انروا

جنیوا — (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اقوامِ متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کی ایجنسی “انروا” نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں ہر دس میں سے ایک بچہ شدید غذائی قلت کا شکار ہے، جس کا انکشاف ایجنسی کے غزہ میں قائم طبی مراکز میں کیے گئے معائنے کے بعد ہوا ہے۔

اردن کے دارالحکومت عمان سے ویڈیو لنک کے ذریعے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انروا کی ڈائریکٹر برائے اطلاعات، جولیئٹ توما نے بتایا کہ “غزہ میں ہماری طبی ٹیمیں مسلسل اس حقیقت کی نشاندہی کر رہی ہیں کہ غذائی قلت کی شرح خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے، خاص طور پر اس وقت سے جب سے غاصب اسرائیل نے چار ماہ سے جاری اپنے وحشیانہ محاصرے کو مزید سخت کر دیا ہے۔”

دوسری جانب، آج منگل کو قابض اسرائیلی فوج نے غزہ شہر اور جبالیہ کے مکینوں کو فوری طور پر جنوب کی طرف المواصی کی جانب ہجرت کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ کی سڑکیں لاشوں سے بھر چکی ہیں اور ہسپتال ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔

غزہ کے طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق اب تک 67 بچے خوراک کی کمی کے باعث زندگی کی جنگ ہار چکے ہیں۔ مزید یہ کہ پانچ سال سے کم عمر کے 650 سے زائد بچے آئندہ ہفتوں میں شدید غذائی قلت کے براہِ راست خطرے سے دوچار ہیں۔ اس خطرے میں 1.1 ملین سے زائد بچے شامل ہیں، جو غزہ میں شدید انسانی بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔

قابض اسرائیل کی طرف سے غزہ پر مسلط کردہ ناکہ بندی آج مسلسل 133ویں روز میں داخل ہو چکی ہے۔ رواں برس مارچ کے آغاز میں قابض اسرائیلی فوج نے تمام سرحدی گزرگاہیں مکمل طور پر بند کر دی تھیں، جس کے بعد غزہ میں خوراک، ادویات اور ایندھن کی ترسیل بند ہو گئی۔ یہ محاصرہ جدید تاریخ کے بدترین اجتماعی ظلم کی تصویر بن چکا ہے۔

قابض اسرائیل کی جانب سے 7 اکتوبر 2023ء سے جاری نسل کشی کی جنگ میں اب تک 196 ہزار سے زائد فلسطینی شہید یا زخمی ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ اس کے علاوہ 11 ہزار سے زائد فلسطینی تاحال لاپتا ہیں۔ غذائی قلت کی ہولناکی اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ درجنوں بچے بھوک سے تڑپ تڑپ کر شہید ہو چکے ہیں۔ یہ تمام مظالم امریکہ کی سرپرستی اور عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کے سائے میں جاری ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan