Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مقبوضہ مغربی کنارے میں صہیونی آبادکاروں کے تشدد میں خطرناک اضافہ ہوچکا: یواین

جنیوا – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں قابض اسرائیلی آبادکاروں کے بڑھتے ہوئے حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ان مظالم کی شدت گزشتہ بیس برسوں میں اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔

جنیوا میں قائم دفتر نے بتایا کہ صرف جون 2025ء کے مہینے میں صہیونی آبادکاروں کے ہاتھوں 96 فلسطینی زخمی ہوئے، جو گزشتہ دو دہائیوں میں کسی ایک مہینے میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔ ان حملوں کے دوران سینکڑوں گھروں، زرعی زمینوں اور دیگر املاک کو بھی تباہ کیا گیا۔

اقوام متحدہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک صہیونی آبادکاروں نے مجموعی طور پر 757 حملے کیے، جن کے نتیجے میں جانی یا مالی نقصان ہوا۔ یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 13 فیصد زیادہ ہے۔

دفتر کے ترجمان نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ان منظم حملوں کا مقصد مغربی کنارے کے علاقوں پر قابض اسرائیل کی جانب سے درپردہ قبضے کو مستحکم کرنا ہے، جو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

اقوام متحدہ نے یہ بھی واضح کیا کہ ان حملوں کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کو جبری طور پر ان کے گھروں سے بےدخل کرنا ایک ایسا فعل ہے جو انسانیت کے خلاف جرم کے زمرے میں آتا ہے۔

ترجمان نے قابض اسرائیلی افواج کی جانب سے فلسطینی شہریوں پر طاقت کے بے دریغ اور ظالمانہ استعمال کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کئی مستند واقعات کا حوالہ دیا، جن میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، جیسے جنوری میں دو سالہ فلسطینی بچے کے سر میں گولی مار کر شہید کیا جانا، اور رواں ماہ جولائی میں ایک 61 سالہ شخص کی اس وقت شہادت جب وہ اپنی سائیکل چلا رہا تھا۔

اقوام متحدہ کے مطابق، 7 اکتوبر 2023ء سے جاری غزہ کی نسل کش جنگ کے دوران مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی افواج اور آبادکاروں کے ہاتھوں اب تک 964 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جب کہ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ تعداد 992 تک پہنچ چکی ہے۔

فلسطینی دیوار اور بستیوں کے خلاف مزاحمتی ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ جون کے مہینے میں آبادکاروں نے منظم انداز میں حملے کیے، آگ لگانے کے جدید طریقے استعمال کیے، اور زرعی زمینوں کو وسیع پیمانے پر نذر آتش کیا۔ رپورٹ کے مطابق، پورے مہینے میں ایک دن بھی ایسا نہیں گزرا جس روز صہیونی آبادکاروں نے کوئی حملہ نہ کیا ہو۔ ان حملوں کا مرکز مشرقی رام اللہ اور الخلیل کے علاقے “مسافر یطا” رہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan