Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل کے جنگی طیاروں کا خیموں پر وحشیانہ حملہ، 14 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

غزہ –  (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں قابض اسرائیل کے جنگی طیاروں نے جنوبی غزہ کے علاقے المواصی اور شارع الحیہ میں قائم دو پناہ گزین خیموں کو براہ راست نشانہ بنایا۔ اس ہولناک حملے میں 14 معصوم فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں ناصر میڈیکل کمپلیکس کے مخلص نرس احمد ماجد صلاح اور اس کے تین پھول جیسے بچے: ماجد، یقین اور ہدایت شامل ہیں۔ ان کے ساتھ ایک اور معصوم بچی، لما محمد عبدالحکیم عبدالغفور، بھی اس وحشیانہ بمباری کا شکار بن گئی۔

قابض اسرائیل کے طیاروں کی یہ درندگی صرف ایک خیمے تک محدود نہ رہی، بلکہ ایک اور خیمے کو بھی اسی بے رحمی سے نشانہ بنایا گیا۔ اس خیمے سے جو لاشیں اٹھائی گئیں، ان میں 35 سالہ محمود عبد الفتاح خلیل ابو شاویش، 12 سالہ ندیٰ حسن عبد الفتاح ابو شاویش، 15 سالہ اَروى محمد حنظل الشاعر، 14 سالہ ماریا محمد حنظل الشاعر، اور 16 سالہ آلاء محمد حنظل الشاعر شامل ہیں۔ یہ وہ زندگیاں تھیں جنہوں نے کسی کا کچھ نہیں بگاڑا تھا—صرف اس لیے نشانہ بنیں کہ وہ فلسطینی تھیں، مظلوم تھیں، بے گھر تھیں۔

اس حملے میں کم از کم 17 افراد شدید زخمی ہوئے، جنہیں تشویشناک حالت میں کویت فیلڈ اسپتال اور “الشفاء فلسطین” منتقل کیا گیا، جہاں طبی عملہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ان کی زندگی بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

قابض اسرائیل کا یہ حملہ کوئی پہلا یا اتفاقی واقعہ نہیں، بلکہ ایک سوچے سمجھے نسل کش منصوبے کا حصہ ہے۔ فلسطینیوں کی اجتماعی تباہی کے اس منصوبے کو آج 647 دن ہو چکے ہیں۔ قابض ریاست نہ صرف مکانات، اسکولوں، ہسپتالوں اور بازاروں کو نشانہ بنا رہی ہے بلکہ پناہ گزین خیموں تک کو نہیں چھوڑا جا رہا۔ ہر دن، ہر رات، غزہ کی فضا جنگی جہازوں کے گرجتے شور اور بچوں کی چیخوں سے گونج رہی ہے۔ ہر لمحہ ایک ماں اپنے بچوں کو گود میں سمیٹے موت سے بچانے کی کوشش کر رہی ہے، اور ہر روز ایک نیا جنازہ اس مظلوم قوم کی صبر و استقامت کی داستان رقم کرتا ہے۔

یہ حملے محض بمباری نہیں، یہ انسانیت پر حملہ ہیں۔ یہ خاموش دنیا کے منہ پر طمانچے ہیں، جو مظلوم فلسطینیوں کے حقِ زندگی کو دیکھتے ہوئے بھی مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan