Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں نسل کشی جاری، شہداء کی تعداد 58 ہزار سے تجاوز کر گئی

غزہ – (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  قابض اسرائیل کے وحشیانہ اور بے رحم حملوں نے غزہ کی سرزمین کو ایک بار پھر انسانی خون سے سرخ کر دیا ہے۔ غزہ کی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 120 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں تین ایسے شہداء بھی شامل ہیں جن کی لاشیں ملبے تلے سے نکالی گئیں، جبکہ 557 افراد شدید زخمی ہوئے۔

وزارتِ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اب تک شہداء کی مجموعی تعداد 58,386 ہو چکی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 139,077 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ ہولناک اعداد و شمار 7 اکتوبر 2023ء سے جاری اس بے رحم اور بے ضمیر نسل کشی کا مظہر ہیں، جو قابض اسرائیل نے فلسطینی قوم کے خلاف شروع کر رکھی ہے۔

وزارتِ صحت نے مزید بتایا کہ اب بھی درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں یا سڑکوں پر تڑپ رہے ہیں، جن تک ایمبولینس اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں شدید بمباری کے باعث پہنچنے سے قاصر ہیں۔ ہر گزرتا لمحہ ان کے لیے موت کا پیغام بن رہا ہے اور دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ عدالتی کمیٹی برائے لاپتہ افراد و شہداء کی توثیق کے بعد مزید 240 شہداء کو سرکاری فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے، جن کے کوائف مکمل ہونے کے بعد انہیں تسلیم کیا گیا۔

محض 18 مارچ 2025ء سے اب تک 7,568 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور 27,036 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں اکثریت خواتین، بچوں اور بزرگوں کی ہے۔

وزارتِ صحت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران امدادی قافلوں کے ہمراہ داخل ہونے والے شہداء کی تعداد 5 رہی، جبکہ زخمیوں کی تعداد 143 سے تجاوز کر گئی۔ ان قافلوں کو قابض اسرائیل کی جانب سے بارہا روکا گیا، نشانہ بنایا گیا، اور راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔

اس کے علاوہ، روزگار کی تلاش میں نکلنے والے مظلوم فلسطینیوں پر بھی کوئی رحم نہ کیا گیا۔ اب تک “لقمہءِ عیش” کی تلاش میں شہید ہونے والوں کی تعداد 838 ہو چکی ہے، جبکہ 5,575 افراد زخمی ہوئے۔ یہ وہ مظلوم ہیں جو اپنے بچوں کی بھوک مٹانے کے لیے نکلے تھے، مگر موت ان کا مقدر بنی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan