Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں طبی انخلا کا واضح نظام ناگزیر ہے، ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم کا مطالبہ

غزہ –  (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کے محصور اور زخموں سے چور عوام کے لیے ایک اور عالمی پکار سامنے آئی ہے۔ بین الاقوامی تنظیم “ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرز” نے زور دے کر کہا ہے کہ کم از کم 12 ہزار فلسطینی ایسے ہیں جنہیں فوری طور پر غزہ سے باہر نکال کر علاج فراہم کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ محصور علاقے میں نہ دوا ہے، نہ سہولت، اور نہ ہی زندگی کی رمق باقی بچی ہے۔

آج پیر کے روز دیے گئے ایک بیان میں تنظیم نے واضح اور شفاف ’طبی انخلا کے نظام‘ کے قیام کا مطالبہ کیا، جس کے تحت شدید زخمی اور بیمار فلسطینیوں کو علاج کے لیے غزہ سے باہر منتقل کیا جا سکے۔ ساتھ ہی یہ امر بھی یقینی بنایا جائے کہ علاج مکمل ہونے کے بعد وہ اپنے گھروں کو واپس آ سکیں۔

تنظیم نے عالمی برادری کو جھنجھوڑتے ہوئے کہا کہ قابض اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک غزہ میں جو نسل کشی مسلط کر رکھی ہے، اس میں صرف بمباری ہی نہیں، بلکہ اجتماعی بھوک، جبری بے دخلی، ہسپتالوں کی تباہی، اور بچوں و خواتین کا قتلِ عام شامل ہے۔ یہ درندگی ہے، انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے، اور عالمی ضمیر پر ایک بھاری قرض ہے۔

ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرز کے مطابق غزہ کی اس ہولناک نسل کشی کے نتیجے میں اب تک ایک لاکھ پچانوے ہزار سے زائد فلسطینی شہید یا زخمی ہو چکے ہیں۔ ان میں زیادہ تر معصوم بچے اور بے گناہ عورتیں شامل ہیں۔ گیارہ ہزار سے زائد فلسطینی اب بھی ملبے تلے لاپتہ ہیں، جن میں بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں، جبکہ بھوک، بیماری اور دوا کی کمی نے سینکڑوں زندگیوں کو نگل لیا ہے۔

یہ وہ بھیانک صورتحال ہے جس پر قابض اسرائیل مسلسل عالمی قانون، انسانی ضمیر، اور بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلوں کو روند رہا ہے۔ نہ اقوامِ متحدہ کی قراردادیں کام آئیں، نہ عالمی عدالت کے حکم نامے۔ قابض ریاست کا ظلم بڑھتا گیا اور دنیا صرف دیکھتی رہی۔

“مرکز اطلاعات فلسطین” ایک بار پھر عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ فلسطینی عوام کے اس قتل عام کو روکنے کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں۔ اگر دنیا خاموش رہی تو یہ خاموشی تاریخ میں شریکِ جرم ٹھہرے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan