Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے جنوبی لبنان میں ایک اور شہری شہید

غزہ –  (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  قابض اسرائیل نے ایک بار پھر انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے جنوبی لبنان کے پُرامن علاقے پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں ایک معصوم لبنانی شہری شہید ہو گیا۔ ہفتے کے روز شام کے وقت قابض اسرائیلی طیاروں نے جنوبی لبنان کے قصبے “الخیام” میں ایک گھر کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک بے گناہ شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

لبنانی وزارتِ صحت نے اس دلخراش سانحے کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا کہ قابض اسرائیل کی جارحانہ بمباری نے ایک گھر کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا، جس میں ایک شخص شہید ہوا۔

لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق شہید ہونے والے شخص کی شناخت وسام موسیٰ ابو عباس کے نام سے ہوئی ہے، جو قابض اسرائیلی درندگی کا تازہ نشانہ بنے۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ سنہ 2023ء کے 8 اکتوبر کو قابض اسرائیلی فوج نے لبنان پر اپنی جارحیت کا آغاز کیا، جو ستمبر 2024ء میں ایک وسیع جنگ میں تبدیل ہو گئی۔ اس وحشیانہ جنگ میں چار ہزار سے زائد لبنانی شہری شہید اور سترہ ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔

حزب اللہ اور قابض اسرائیل کے درمیان 27 نومبر 2024ء کو جنگ بندی کا معاہدہ عمل میں آیا، لیکن اس کے باوجود قابض اسرائیل نے اس معاہدے کی تین ہزار سے زائد بار خلاف ورزی کی ہے۔ ان خلاف ورزیوں کے نتیجے میں کم از کم 239 لبنانی شہری شہید اور 551 زخمی ہوئے۔

قابض اسرائیلی فوج نہ صرف مسلسل جنگ بندی کو روند رہی ہے بلکہ جنوبی لبنان کی پانچ اہم پہاڑی چوکیوں پر اب تک قابض ہے، جنہیں اس نے حالیہ جنگ کے دوران زبردستی اپنے تسلط میں لے لیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ کئی دیگر لبنانی علاقے بھی عشروں سے قابض رکھے ہوئے ہے۔

یہ تمام جارحیت اس حقیقت کا کھلا ثبوت ہے کہ قابض اسرائیل نہ صرف فلسطینی قوم بلکہ پورے خطے کے امن اور انسانیت کا دشمن بن چکا ہے۔ اس کی درندگی اور نسل کُش پالیسی صرف غزہ یا غرب اردن تک محدود نہیں، بلکہ لبنان، شام اور دیگر ہمسایہ ممالک بھی اس کے خونخوار پنجوں سے محفوظ نہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan