Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غرب اردن میں قابض اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف عوامی انتفاضہ برپا کریں:حماس

غزہ – (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)   اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے قابض اسرائیلی بستیاں بسانے والے دہشت گرد غاصبوں کی درندگی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اہلِ فلسطین، خاص طور پر اہلِ مغربی کنارے سے اپیل کی ہے کہ وہ جرات، ایمان اور غیرت کے ساتھ انتفاضہ برپا کریں تاکہ ان صہیونی جتھوں کے حملوں کو روکا جا سکے۔

یہ اپیل اُس پس منظر میں کی گئی ہے جب جمعے کے روز رام اللہ کے شمالی قصبے سنجل میں صہیونی آبادکاروں نے نہتے فلسطینیوں پر حملہ کر کے خوف و ہراس پھیلا دیا، اور جنوب میں جبل الباطن کے علاقے خربۃ التل میں بھی فلسطینی شہریوں پر دہشت گردی کی گئی۔

حماس نے اپنے بیان میں شہید سیف الدین کامل عبد الکریم مصلط کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جو سنجل میں صہیونی جتھوں کے بزدلانہ حملے میں شہید ہو گئے۔ حماس نے کہا کہ شہید کا پاکیزہ خون رائیگاں نہیں جائے گا، بلکہ یہی خون قابض اسرائیل اور اس کے دہشت گرد آبادکاروں کے لیے لعنت اور تباہی کا باعث بنے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ قابض اسرائیل کی انتہا پسند دائیں بازو کی حکومت کی پشت پناہی میں آبادکاروں کو کھلی چھوٹ دینا، اور صہیونی فوج کی نازی طرز کی سکیورٹی، صرف فلسطینی قوم کے جذبۂ مزاحمت کو مزید طاقت دے گی۔ یہ مظالم فلسطینیوں کو ان کی سرزمین، ان کے گھروں، ان کی مساجد اور ان کے مقدسات سے جدا نہیں کر سکتے۔

حماس نے مغربی کنارے کے تمام اضلاع کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیرتمند انتفاضہ برپا کریں، مزاحمت کے تمام راستے اختیار کریں، قابض دشمن اور اس کے دہشت گرد جتھوں کے حملوں کو روکنے کے لیے متحد ہو جائیں، اور اپنی سرزمین سے اس صہیونی قبضے کو اکھاڑ پھینکنے کی جدوجہد تیز کریں۔

قابض اسرائیل کی فاشسٹ پالیسیاں اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے منصوبے اب دنیا پر آشکار ہو چکے ہیں۔ فلسطین کا ہر بیٹا اور بیٹی اپنے خون سے یہ عہد کر چکے ہیں کہ نہ زمین چھوڑیں گے، نہ ہتھیار ڈالیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan