Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ: قابض اسرائیل کی ہولناک درندگی، بچوں سمیت 10 بے گناہ شہید، کئی ہاتھ، پاؤں سے معذور

غزہ –(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر غزہ کے شمالی علاقوں میں ظلم و بربریت کی نئی داستان رقم کر دی۔ جمعہ کی شب اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں کم از کم 10 بے گناہ فلسطینی شہید، جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ ان حملوں کا سب سے المناک پہلو یہ ہے کہ 10 سے زائد بچے اپنے جسمانی اعضا سے محروم ہو گئے۔

یہ خونی حملے دو مختلف مقامات پر کیے گئے۔ ایک بمباری جبالیہ میں ایک اسکول پر کی گئی، جہاں ہزاروں بے گھر فلسطینی پناہ لیے ہوئے تھے، جبکہ دوسرا حملہ مغربی غزہ کے الشاطی کیمپ میں ایک رہائشی مکان پر ہوا، جہاں معصوم بچے اپنے خوابوں کے ساتھ جاگ رہے تھے۔

جبالیہ میں “حلیمہ السعدیہ” اسکول کو نشانہ بنایا گیا، جو بے گھر شہریوں کے لیے عارضی پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہو رہا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ حملہ بے حد سفاکانہ تھا، جس میں کم از کم 8 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

شہداء میں ایاد عمران نصر، ان کی اہلیہ زہراء، عمر نصر، ان کی بیوی مروہ عمران نصر اور ان کے معصوم بچے شامل ہیں۔ ایک ہی لمحے میں ایک پورا خاندان مٹی تلے دفن ہو گیا۔

دوسرا حملہ الشاطی کیمپ میں ایک مکان پر کیا گیا، جہاں الہسی خاندان کے افراد اور ظاہر خاندان کے مہاجرین رہائش پذیر تھے۔ اس بمباری میں بھی کم از کم دو افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ کئی بچے اپنے ننھے بازو اور ٹانگوں سے محروم ہو گئے۔

شفا ہسپتال کا منظر قیامت صغریٰ کا نقشہ پیش کر رہا ہے۔ خون میں لت پت زخمی بچے اور خواتین تڑپتے، چیختے اور زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

قابض اسرائیلی فوج مسلسل خیمہ زن شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے، امدادی قافلوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، ہسپتالوں پر بمباری سے نظامِ صحت تباہ ہو چکا ہے اور غزہ کے مظلوم باشندے قحط، بیماری اور موت کے دہانے پر کھڑے ہیں۔

طبی ذرائع کے مطابق صرف جمعرات کی صبح سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر چکی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan